امیٹھی (انگریزی: Amethi) یوپی سے لوک سبھا انتخابی حلقہ ہے۔امیٹھی کی شہرت حاجی سلطان و1و کی وجہ سے ہے۔و2و شمالی ہند کی ریاست اتر پردیش کی 80 لوک سبھا نششتوں میں سے ایک امیٹھی ہے جو پورے امیٹھی ضلع پر مشتمل ہے۔ 1967ء میں امیٹھی کو انتخابی حلقہ بنایا گیا تھا۔و3و اس نشست پر عام طور انڈین نیشنل کانگریس کا قبضہ رہا ہے،لیکن 2019 میں مودی کی مقبولیت کی وجہ سے بھارتیہ جنتا پارٹی نے کانگریس کے اس مضبوط قلعہ کو فتح کر لیا اور اسمرتی ایرانی راہل گاندھی کو شکست دے کر امیٹھی کے ارکان پارلیامنٹ بن گئیں ،اس نشست پر سب سے زیادہ راہل گاندھی نے انتخابات جیتے ہیں، انھوں نے 2004ء سے 2019 تک اس حلقہ کی نمائندگی کی ، راہل کے علاوہ ان کی والدہ سونیا گاندھی، والد راجیو گاندھی اور چچا سنجے گاندھی بھی اس نشست پر فتحیاب رہ چکے ہیں۔و4و
امیٹھی سے سب سے پہلے رکن پارلیمانانڈین نیشنل کانگریس ودیا دھر باجپائی تھے وہ 1971ء میں دوبارہ چنے گئے تھے۔ 1977ء میں جنتا پارٹی کے رویندر پرتاپ سنگھ یہاں سے ایم پی بنے۔ سنگھ کو 1980ء میں کانگریس کے سنجے گاندھی نے شکست دی۔ اسی سال ہوائی جہاز حادثے میں ان کی وفات ہو گئی و5و اور 1981ء میں ضمنی انتخابات ہوئے جس میں ان کے بھائی راجیو گاندھی کامیاب ہوئے۔و6و 1991ء تک راجیو گاندھی اس حلقہ سے منتخب ہوتے رہے تآنکہ لٹے نے 1991ء میں ان کا قتل کر دیا۔و7وو8وو9و اسی سال ضمنی انتخابات ہوئے اور کانگریس کے ستیش شرما منتخب ہوئے۔ پھر 1996ء میں یہ نشست ان کے ہاتھوں میں رہی۔ 1998ء میں بھارتیہ جنتا پارٹی کے سنجے سنگھ نے شرما کو شکست دی۔ راجیو گاندھی کی بیوہ سونیا گاندھی نے 1999ء سے 2004ء تک اس حلقہ کی نمائندگی کی۔و10و اس کے بعد ان کے فرزند راہل گاندھی اس نشست سے ان کے جانشین ہوئے۔و11و ان کے ارکان پارلیمنٹ رہنے تک امیٹھی گاندھی نہرو خاندان کے چار افراد کا سیاسی گھر رہا۔و4و
پھر 2019 میں بی جے پی کی اسمرتی ایرانی نے کانگریس کے راہل گاندھی کو شکست دے کر امیٹھی پر کانگریس کے قبضہ کو ختم کر دیا ۔
اسمبلی حقہ جات
امیٹھی لوک سبھا حلقہ میں ابھی پانچ ودھان سبھا حلقہ جات ہیں: