ارض روم

ارض روم
(ترکی میں: Erzurum ویکی ڈیٹا پر (P1448) کی خاصیت میں تبدیلی کریں
 

انتظامی تقسیم
ملک ترکیہ (1923–)[1][2]  ویکی ڈیٹا پر (P17) کی خاصیت میں تبدیلی کریں[3]
دار الحکومت برائے
تقسیم اعلیٰ ارض روم صوبہ   ویکی ڈیٹا پر (P131) کی خاصیت میں تبدیلی کریں
جغرافیائی خصوصیات
متناسقات 39°54′35″N 41°16′32″E / 39.909722222222°N 41.275555555556°E / 39.909722222222; 41.275555555556   ویکی ڈیٹا پر (P625) کی خاصیت میں تبدیلی کریں
بلندی 1900 میٹر   ویکی ڈیٹا پر (P2044) کی خاصیت میں تبدیلی کریں
آبادی
کل آبادی 767848 (جائے سکونت کی بنیاد پر نظام اندراج ) (2018)  ویکی ڈیٹا پر (P1082) کی خاصیت میں تبدیلی کریں
مزید معلومات
جڑواں شہر
اوقات متناسق عالمی وقت+03:00   ویکی ڈیٹا پر (P421) کی خاصیت میں تبدیلی کریں
سرکاری زبان ترکی   ویکی ڈیٹا پر (P37) کی خاصیت میں تبدیلی کریں
گاڑی نمبر پلیٹ
25  ویکی ڈیٹا پر (P395) کی خاصیت میں تبدیلی کریں
رمزِ ڈاک
25x xxx  ویکی ڈیٹا پر (P281) کی خاصیت میں تبدیلی کریں
فون کوڈ 0442  ویکی ڈیٹا پر (P473) کی خاصیت میں تبدیلی کریں
قابل ذکر
باضابطہ ویب سائٹ باضابطہ ویب سائٹ  ویکی ڈیٹا پر (P856) کی خاصیت میں تبدیلی کریں
جیو رمز 315368  ویکی ڈیٹا پر (P1566) کی خاصیت میں تبدیلی کریں
نقشہ

ارض روم (ترکی زبان: Erzurum) ترکی کا شہر ہے جو جزیرہ نما اناطولیہ کے مشرقی علاقے میں واقع ہے۔

تفصیلات

2000ء کی مردم شماری کے مطابق شہر کی آبادی 361،235 ہے۔ یہ صوبہ ارض روم کا دار الحکومت ہے جو مشرقی اناطولیہ کا سب سے بڑا صوبہ ہے۔ شہر سطح سمندر سے 1757 میٹر (5766 فٹ) کی بلندی پر واقع ہے اور یہاں موسم انتہائی سرد ہوتا ہے۔ ماہ جنوری میں یہاں کا اوسط درجہ حرارت منفی 11 درجہ سینٹی گریڈ (12.2 فارن ہائیٹ) ہوتا ہے جبکہ کبھی کبھار یہ منفی 30 درجہ سینٹی گریڈ (منفی 22 درجہ فارن ہائیٹ) تک پہنچ جاتا ہے۔ موسم سرما میں یہاں شدید برف باری ہوتی ہے۔

تاریخ

ارض روم زمانہ قدیم میں کیرن کے نام سے جانا جاتا تھا اور بازنطینی عہد میں یہ شہر تھیوڈوسیوپولس کہلاتا تھا اور اس کو موجودہ نام جنگ ملازکرد میں فتح کے بعد مسلمانوں کے ہاتھوں ملا۔

1829ء میں شہر پر روسیوں نے قبضہ کر لیا لیکن معاہدہ ادرنہ کے تحت اسے سلطنت عثمانیہ کو واپس کر دیا گیا۔ جنگ کریمیا کے دوران روسی افواج اس شہر کے دروازوں تک پہنچ گئیں تھیں لیکن عددی قوت کی کمی اور دیگر محاذوں پر جاری مقابلوں کے باعث اس پر حملے کی جرات نہ کر سکیں۔ 1877ء کی روس ترک جنگ میں روسی حملے کے دوران یہاں کے شہریوں نے زبردست مزاحمت کی لیکن شہر بالآخر روسی افواج کے زیرنگیں آ گیا تاہم ایک مرتبہ پھر معاہدہ سان اسٹیفنو کے تحت سلطنت عثمانیہ کو واپس مل گیا۔

1915ء کے آرمینیائی قتل عام کے دوران یہ شہر آرمینیائی باشندوں پر مبینہ مظالم کا اہم مرکز تھا۔

پہلی جنگ عظیم کے دوران یہ شہر عثمانی اور روسی سلطنتوں کے درمیان لڑی گئی کلیدی جنگوں کا مرکز رہا۔ فروری 1916ء میں روسی افواج نے شہر پر قبضہ کر لیا اور تیسری مرتبہ یہ شہر 1918ء میں معاہدہ بریسٹ-لیٹوفسک کے تحت عثمانیوں کو واپس ملا۔

1919ء میں شہر میں منعقد ہونے والی ارض روم کانگریس ترک جنگ آزادی کا نقطہ آغاز سمجھی جاتی ہے۔

تعلیم

شہر میں واقع جامعہ اتاترک ترکی کی بڑی جامعات میں سے ایک ہے جہاں چالیس ہزار سے زائد طالب علم زیر تعلیم ہیں۔ تعلیم کے علاوہ سیاحت یہاں کی معیشت کا اہم حصہ ہے۔

مشہور شخصیات

ترکی کے چوتھے صدر جمال گرسل اور معروف جدید اسلامی دانشور و مصنف فتح اللہ گولن کا تعلق اسی شہر سے ہے۔

  1. archINFORM location ID: https://www.archinform.net/ort/42959.htm — اخذ شدہ بتاریخ: 27 جنوری 2024
  2. عنوان : Эрзерум — archINFORM location ID: https://www.archinform.net/ort/42959.htm
  3.   ویکی ڈیٹا پر (P1566) کی خاصیت میں تبدیلی کریں"صفحہ ارض روم في GeoNames ID"۔ GeoNames ID۔ اخذ شدہ بتاریخ 5 جنوری 2025ء {{حوالہ ویب}}: تحقق من التاريخ في: |accessdate= (معاونت) و|accessdate= میں 14 کی جگہ line feed character (معاونت)

Strategi Solo vs Squad di Free Fire: Cara Menang Mudah!