آریانہ سعید

آریانہ سعید ( فارسی / دری : آریانا سعید) ایک نسلی تاجک (فارسی) افغان گلوکارہ ، گیت نگار اور ٹی وی شخصیت ہیں۔ وہ زیادہ تر اپنی مادری زبان فارسی / دری میں گاتی ہیں لیکن ان کے پاس پشتو زبان میں بھی گانے ہیں، وہ افغانستان کی ایک مشہور موسیقی فنکار ہیں۔ [1] [2] محفلوں میں اور باقاعدگی سے افغانستان میں اور بیرون ملک موسیقی کا جادو جگاتی رہتی ہیں۔ آریانا سعید نے ون ٹی وی اور ٹولو نیٹ ورکس میں میوزیکل ٹیلی ویژن شو میں میزبانی کے فرائض بھی انجام دیے ہیں۔

ابتدائی زندگی

آریانا سعید 1985 میں کابل ، افغانستان میں تاجک والدین کے گھر پیدا ہوئیں۔ اس کے والدین 8 سال کی عمر میں افغانستان سے چلے گئے تھے اور سوئٹزرلینڈ میں آباد ہونے سے پہلے پاکستان ، پشاور میں رہائش پزیر رہے۔ 12 سال کی عمر میں ، اس نے ایک میوزک اسکول میں داخلہ حاصل کیا جہاں وہ گانے والے کے ساتھ مختلف جگہوں پر اپنے فن کا مظاہرہ کرتی تھی ، "اگرچہ یہ زیادہ دن نہیں رہا تھا مگر اس نے مجھے یقینی طور پر یہ احساس دلا دیا کہ میں بڑی ہو کر کیا بننا چاہتی ہوں؟" آریانہ نے اپنے انٹرویوز میں بتایا۔ [3]

موسیقی کیریئر

آریانہ سعید 2019 میں فن کا مظاہرہ کرتے ہوئے

ٹیلی ویژن کیریئر

زیادہ عرصہ نہیں گذرا تھا کہ آریانہ سعید کو افغانستان کے ایک مشہور تفریحی چینل ، 1 ٹی وی نے موسیقی شو کے لیے منتخب کر لیا۔ اس کے شو، شب موسیقی میں ، وہ دوسرے فنکاروں کا انٹرویو کرنے کے ساتھ فن کا مظاہرہ بھی کرتیں۔ یہ شو کامیاب رہا اور پہلے سیزن کے بعد آریانہ لندن واپس اپنے گھر چلے گئیں۔اس کے فورا بعد ہی آریانا سید کو 2013 میں وائس آف افغانستان میں ایک جج کی حیثیت سے طلوع ٹی وی [4] نے سائن کر لیا۔ آریانہ نے ٹی وی اسٹیشن کے ساتھ اپنا تعاون جاری رکھا اور بعد میں ایک اور ٹیلنٹ شو ، افغان اسٹار میں جج بن گئیں۔ [5]

سرگرمی

آریانہ سعید لیلہ عثمانی کی زیرقیادت #WhereIsMyName مہم کی حامی رہیں، جس نے افغان قانون میں تبدیلی لائی تاکہ شناختی کارڈ میں خواتین کا نام شامل کیا جا سکا۔

ذاتی زندگی

نادیہ ندیم آریانہ سعید کی بھانجی ہیں ، جو ڈینش نیشنل فٹ بال ٹیم کے لیے کھیلتی ہیں۔ [6] آریانہ سعید نے 2018 میں اپنے منیجر ، حسیب سید سے منگنی کے بندھن میں بندھ گئیں۔ [7]

حوالہ جات

  1. Orooj Hakimi؛ Rod Nickel (16 مارچ 2019)۔ "Defying threats, Afghan singer Aryana comes home for women"۔ Reuters۔ 2019-07-26 کو اصل سے آرکائیو کیا گیا۔ اخذ شدہ بتاریخ 2019-07-26
  2. "Aryana Sayeed"۔ altmedia.net.au۔ 12 جولائی 2018۔ 2019-07-26 کو اصل سے آرکائیو کیا گیا۔ اخذ شدہ بتاریخ 2019-07-26
  3. "Aryana Sayeed: The Glamorous Diva of Live Performance"۔ thevoiceafghanistan.com/۔ Voice of Afghanistan۔ 2013-09-03 کو اصل سے آرکائیو کیا گیا۔ اخذ شدہ بتاریخ 2013-05-15
  4. Agence France-Presse۔ "Afghan female stars defy clerics' pressure"۔ 2016-08-12 کو اصل سے آرکائیو کیا گیا۔ اخذ شدہ بتاریخ 2016-06-25
  5. "Aryana Sayeed"۔ 15 مئی 2013۔ 2016-04-04 کو اصل سے آرکائیو کیا گیا۔ اخذ شدہ بتاریخ 2016-06-25
  6. "Nadia Nadim – Dänemarks "Zlatan""۔ tagesspiegel.de۔ 29 جولائی 2017۔ 2019-07-26 کو اصل سے آرکائیو کیا گیا۔ اخذ شدہ بتاریخ 2019-07-26
  7. "Biography of Aryana Sayeed"۔ afghan-web.com۔ 2019-07-26 کو اصل سے آرکائیو کیا گیا۔ اخذ شدہ بتاریخ 2019-07-26

بیرونی روابط

Strategi Solo vs Squad di Free Fire: Cara Menang Mudah!