Share to: share facebook share twitter share wa share telegram print page

2015 ترکی کا روسی طیارے کو مارگرانا

2015 ترکی کا روسی طیارے کو مارگرانا
روسی سکھوئے Su-24M
مارگرانا
تاریخ24 نومبر 2015ء
خلاصہترکی فضائیہ کے ایف 16 نے مار گرایا
شامی ترکمن باغیوں نے مارا
مقامشام-ترکی سرحدی
ہوائی جہاز
ہوائی جہاز قسمسکھوئے
آپریٹرروسی فضائیہ
عملہ2 + ریسکیو ہالی کاپٹر
اموات1 پائلٹ،1 میرین
محفوظ1 پائلٹ

روس کے سکھوئے طیارے کو ترک فضائیہ نے 24 نومبر 2015ء کو ترک- شام سرحد کے قریب مار گرایا۔ ترکی کے مطابق روس کو کئی مرتبہ متنبہ کیا گیا تھا پر بار بار فضائی حدود کی خلاف ورزی کی بنا پر روسی طیارے کو گرایا گیا۔ نیٹو کے متعین کردہ جنگی قوانین کے مطابق فضائی حدود کی خلاف ورزی کرنے والے کسی بھی طیارے کو پہلے تین مرتبہ خبردار کیا جاتا ہے، تین مرتبہ خبردار کرنے کے باوجود اگر خلاف ورزی کرنے والا طیارہ اپنا راستہ نہیں بدلتا تو پھر اس کے خلاف کارروائی کی جا سکتی ہے۔

ترکی کے مطابق ترکی نے روس کو دس مرتبہ متنبہ کیا تھا، روسی طیارہ 2 کلومیٹر فضائی حدود سے تجاوز کر چکا تھا، ایک جنگی طیارہ یہ فاصلہ تقریباََ 17 سیکنڈز میں طے کرتا ہے۔[1][2] دوسری طرف روس نے تردید کرتے ہوئے کہا ہے کہ روسی طیارے شامی فضائی حدود سے کبھی باہر نہیں گئے اور اس طیارے کو شامی حدود میں ہی مار گرایا گیا تھا۔[3]

حوالہ جات

  1. "Turkey downs Russian jet"۔ Al Jazeera۔ 24 نومبر 2015۔ 2018-12-24 کو اصل سے آرکائیو کیا گیا۔ اخذ شدہ بتاریخ 2015-11-25
  2. Sputnik (24 نومبر 2015)۔ "Russian Defense Ministry Video Proves Su-24 Never Entered Turkish Airspace"۔ sputniknews.com۔ 2018-12-24 کو اصل سے آرکائیو کیا گیا۔ اخذ شدہ بتاریخ 2015-11-25
Prefix: a b c d e f g h i j k l m n o p q r s t u v w x y z 0 1 2 3 4 5 6 7 8 9

Portal di Ensiklopedia Dunia

Kembali kehalaman sebelumnya