یوم القدس (فارسی: روز جهانی قدس) (جسے سرکاری طور پر عالمی یوم القدس کہا جاتا ہے) کے نام سے ماہ رمضان کے آخری جمعہ کو اسلامی جمہوریہ ایران میں ہر سال فلسطینیوں کی حمایت اور صیہونیت و اسرائیل کے قبضہ فلسطین کی مخالفت کا دن منایا جاتا ہے۔[1] کہا جا سکتا ہے کہ اسے روح اللہ خمینی نے یوم یروشلم کی مخالفت میں شروع کیا تھا جو اسرائیل کی جانب سے مئی 1968ء سے ہر سال یوم یروشلم منایا جاتا تھا اور سنہ 1998ء میں اسے اسرائیلی کنیست نے قومی تعطیل میں بدل دیا۔[2]
ایران کے علاوہ دیگر متعدد ممالک خصوصاً عرب اور مسلمان ممالک میں بھی یوم القدس منایا جاتا ہے۔ اس دن اسرائیل کے مشرقی یروشلم پر قبضہ کے خلاف مظاہرے کیے جاتے ہیں اور دنیا بھر میں مسلمانوں اور غیر مسلمانوں کی جانب سے ریلیاں نکال کر اس قبضے کے خلاف اپنے غم و غصے کا اظہار کیا جاتا ہے۔[3][4][5]
یوم القدس کے ناقدین کا کہنا ہے کہ یہ اپنی اصل کے لحاظ سے ضد سامیت ہے۔[6][7] جمہوریہ ایران میں حکومت کی جانب سے اس دن ریلیوں کا انتظام کیا جاتا ہے۔ ایران میں اس دن محض اسرائیل ہی کے خلاف مظاہرے نہیں کیے جاتے بلکہ ساتھ ہی ایران کے دوسرے مخالفین مثلاً سعودی عرب اور امریکا کے خلاف بھی جم کر احتجاج ہوتا ہے۔[8][9]
تاریخ
سب سے پہلے جمہوریہ ایران کے پہلے وزیر خارجہ ابراہیم یزدی نے ہر سال ایک صیہونی مخالف دن منانے کی تجویز ایرانی انقلاب کے رہنما روح اللہ خمینی کے سامنے پیش کی تھی۔ اس وقت اسرائیل اور لبنان میں سخت کشیدگی جاری تھی اور دونوں ملکوں کے درمیان یہی تناؤ اس تجویز کا باعث تھا۔ خمینی کو یزدی کی یہ تجویز پسند آئی[1] اور 7 اگست 1979ء میں انھوں نے اعلان کر دیا کہ ہر سال رمضان کے آخری جمعہ یعنی جمعۃ الوداع کو یوم القدس منایا جائے گا اور اس دن دنیا بھر کے مسلمان اسرائیل کے مظالم کے خلاف اور فلسطینوں کے حق میں احتجاج اور اتحاد کا مظاہرہ کریں گے۔[10] نیز روح اللہ خمینی نے یہ بھی اعلان کیا کہ یروشلم کی آزادی تمام مسلمانوں کا مذہبی فریضہ ہے۔[11] اس دن انھوں نے اعلان کیا کہ:
میری دنیا بھر کے مسلمانوں سے اپیل ہے کہ وہ ماہ رمضان کے آخری جمعے کو یوم القدس قرار دیں اور اس دن فلسطین کے مسلمان عوام کے قانونی حقوق کی حمایت میں اپنے اتحاد اور یکجہتی کا مظاہرہ کریں۔
میں عرصہ دراز سے تمام مسلمانوں کو غاصب اسرائیل کے خطرے سے آگاہ کر رہا ہوں، جس نے ان دنوں ہمارے فلسطینی بہن بھائیوں پر اپنے مظالم میں اضافہ کر دیا ہے اور خاص طور پر جنوبی لبنان میں فلسطینی مجاہدین کے خاتمے کے لیے ان کے گھروں پر مسلسل بمباری کر رہا ہے۔ میں پورے عالم اسلام کے مسلمانوں اور اسلامی حکومتوں سے درخواست کرتا ہوں کہ اس غاصب اور اس کے حامیوں کے ہاتھ کاٹنے کے لیے ایک دوسرے کے ساتھ متحد ہو جائیں اور تمام مسلمانوں کو دعوت دیتا ہوں کہ رمضان المبارک کے آخری جمعے کے دن جو ایام قدر میں سے بھی ہے اور فلسطینی عوام کی تقدیر کو واضح کرنے کا دن بھی ہو سکتا ہے، اس کو 'یوم القدس' قرار دیں اور کسی پروگرام کے ذریعے بین الاقوامی طور پر ان مسلمان عوام کے ساتھ تمام مسلمانوں کی ہمدردی کا اعلان کریں۔ اللہ تعالٰی سے دعا کرتا ہوں کہ وہ مسلمانوں کو کافروں پر فتح عنایت کرے۔
—
اس دن ایران میں عوامی مقامات پر شہر یروشلم کی بڑی بڑی تصویریں آویزاں کی جاتی اور مذمتی تقریریں ہوتی ہیں۔ لبنان میں حزب اللہ کی جانب سے رمضان کے آخری ہفتے کو فوجی مشقوں کے مظاہرے کے لیے مخصوص کر دیا گیا ہے۔ اسی طرح سنہ 1989ء سے حکومت اردن بھی یوم القدس کا اہتمام کرتی ہے اور ہر سال مختلف مقامات اور یونیورسٹیوں میں علمی کانفرنسیں منعقد کرتی ہیں۔ نیز اس دن بیشتر عرب معاشروں میں فلسطینیوں سے اتحاد اور یک جہتی کا مظاہرہ کیا جاتا ہے۔[13]
برطانوی خبر رساں ادارے بی بی سی کا کہنا ہے کہ یوم القدس کا آغاز اس لیے کیا گیا تھا کہ اسرائیل کی مخالفت میں تمام مسلمانوں کو متحد کیا جائے لیکن درحقیقت یہ رواج ایران سے آگے نہیں بڑھا۔ گوکہ حکومت ایران اس دن بڑے شہروں میں ریلیاں اور مظاہرے کرواتی ہے لیکن دنیا کے مسلمانوں میں اس کا کوئی خاص رواج اب تک نہیں ہو سکا۔[1]
یوم القدس کی تقریبات
ایران میں یوم القدس کے موقع پر حکومت کی جانب سے ریلیوں اور احتجاج کا انتظام کیا جاتا ہے۔[14][15] اس دن کی تقریبات میں عوامی ریلیاں اور مظاہرے ہی قابل ذکر ہیں۔ اس موقع پر ایران کے متعدد رہنما ایران کے دشمنوں، اسرائیل اور امریکا وغیرہ کے خلاف خوب خوب اشتعال انگیز تقریریں کرتے اور ان کی مذمت کرتے ہیں۔ جواب میں عوام بھی چیخ چیخ کر "اسرائیل مردہ باد" اور "امریکا مردہ باد" کے نعرے لگاتے ہیں۔[16]
یوم القدس کے موقع پر اسرائیل کے خلاف اس طرح کے مظاہرے مشرقی وسطیٰ کے بہت سے ممالک حتیٰ کہ کچھ یورپی ممالک اور امریکی ریاستوں میں بھی ہوتے ہیں۔ سنہ 2018ء میں لندن کے مظاہرے میں تین ہزار افراد جبکہ برلن میں سولہ سو افراد نے شرکت کی۔ نیز سنہ 2017ء میں یوم القدس کی مناسبت سے امریکا کے کم از کم اٹھارہ شہروں میں ریلیاں نکالی گئیں۔[17][18][19]
↑* Henry D. Sokolski؛ Army War College (U.S.). Strategic Studies Institute؛ Nonproliferation Policy Education Center (2007)۔ Gauging U.S.-Indian strategic cooperation۔ Strategic Studies Institute, U.S. Army War College۔ ص 166۔ ISBN:978-1-58487-284-9۔ Many Muslims commemorate Al Quds Day by protesting against the Israeli occupation of East Jerusalem where the Al Quds mosque is located{{حوالہ کتاب}}: |author3= باسم عام (معاونت)
"Iran warns West on al-Quds day"۔ Al-Jazeera۔ 26 ستمبر 2008۔ 2019-01-07 کو اصل سے آرکائیو کیا گیا۔ اخذ شدہ بتاریخ 2018-06-15۔ Hundreds of thousands of Iranians rallied in cities across the country to protest against Israel's occupation and annexation of East Jerusalem.
↑Delinda C. Hanley (2010)۔ "International Al-Quds Day in DC"۔ Washington Report on Middle East Affairs۔ 2019-01-07 کو اصل سے آرکائیو کیا گیا۔ اخذ شدہ بتاریخ 2018-06-15 – via General OneFile (رکنیت درکار)
↑"Jerusalem Day"۔ Intelligence and Terrorism Information Center۔ 16 ستمبر 2009۔ 2009-09-23 کو اصل سے آرکائیو کیا گیا۔ اخذ شدہ بتاریخ 2009-09-19{{حوالہ ویب}}: الوسيط غير المعروف |deadurl= تم تجاهله (معاونت)