ڈیرہ اللہ یار یا جھٹ پٹ پاکستان کا ایک شہر ہے جو صوبہ بلوچستان کے ضلع جعفر آباد میں واقع ہے۔ مقامی افراد میں جھٹ پٹ کے نام سے جانا جاتا ہے۔ 1987ء میں ضلع جعفر آباد کا قیام ہوا اور ڈیرہ اللہ یار کو ضلعی ہیڈکوارٹر بنا دیا گیا۔ 1987ء سے قبل ڈیرہ اللہ یار ضلع نصیر آباد کا حصہ تھا۔ مردم شماری پاکستان ۲۰۲۳ء کے مطابق ڈیرہ اللہ یار سب ڈویژن کی آبادی 302,498 افراد پر مشتمل ہے۔
تاریخ
ڈیرہ اللہ یار کا پرانا نام جھٹ پٹ ہے جو 1954ء میں بننے والے ضلع قلات کا حصّہ تھا۔
ڈیرہ اللہ یار کا نام میر اللہ یار کھوسہ کے نام سے منسوب ہے۔
1974ء میں ضلع نصیر آباد کا قیام ہوا اور ڈیرہ اللہ یار ضلع نصیر آباد کا حصّہ بن گیا تھا
1987ء میں ضلع جعفر آباد کا قیام ضلع نصیر آباد کی تقسیم سے ہوا یوں ڈیرہ اللہ یار ضلع جعفر آباد کا صدر مقام بن گیا۔
زبانیں
- ↑ "TABLE 11 – POPULATION BY MOTHER TONGUE, SEX AND RURAL/ URBAN" (PDF)۔ Pakistan Bureau of Statistics۔ اخذ شدہ بتاریخ 2024-07-20