ضلع نصیر آباد


District Nasirabad
ضلع نصیر آباد
ضلع نصیرآباد کا نقشہ
ضلع نصیرآباد کا نقشہ
ملک پاکستان
صوبہ بلوچستان
ڈویژننصیر آباد ڈویژن
تشکیل1974؛ 50 برس قبل (1974)
ضلعی صدرڈیرہ مراد جمالی
انتظامی تقسیم
انتظامی تقسیم
  • بابا کوٹ تحصیل
    چھتر سب ڈویژن
    ڈیرہ مراد جمالی سب ڈویژن
    لانڈھی تحصیل
    میر حسن کھوسہ تحصیل
    تمبو تحصیل
حکومت
 • قسمقصبہ بلدیاتی تنظیم
 • قائم مقام منتظم (ڈپٹی کمشنر)منیر احمد خان کاکڑ
 • انتخابی حلقےاین اے-254 (نصیر آباد مع کچھی اور جھل مگسی)
این اے-255 (صحبت پور مع جعفر آباد، اوستہ محمد اور نصیر آباد)
رقبہ
 • کل3,387 کلومیٹر2 (1,308 میل مربع)
بلندی67 میل (220 فٹ)
آبادی (مردم شماری پاکستان ۲۰۲۳ء)
 • کل563,315
منطقۂ وقتپاکستان کا معیاری وقت (UTC+05:00)
 • گرما (گرمائی وقت)مشاہدہ نہیں کیا جاتا (UTC)
رمزیہ ڈاک80700
ٹیلی فون کوڈ0838

ضلع نصیر آباد پاکستان کے صوبہ بلوچستان کا ایک ضلع ہے۔ ضلع کا نام خان آف قلات میر نصیر خان نوری کے نام پر رکھا گیا تھا۔ ضلع نصیرآباد 1974ء میں ضلع قلات سے علیحدہ کر کے تشکیل دیا گیا تھا۔ مردم شماری پاکستان ۲۰۲۳ء کے مطابق ضلع نصیرآباد کی آبادی 563,315 افراد پر مشتمل ہے۔ ضلع نصیر آباد کا صدر مقام ڈیرہ مراد جمالی شہر ہے۔

ضلعی تاریخ

ضلع نصیر آباد کا نام خان آف قلات، میر ناصر خان-۱ کے نام پر رکھا گیا ہے، جو قلات کے معزز ترین حکمرانوں میں سے ایک تھے۔ اس نے (1747-1794) تک قلات پر حکومت کی، اور براہوی - بلوچ کنفیڈریشن کی بنیاد رکھی، جس کا مرکز خان آف قلات میں تھا۔

3 فروری 1954ء کو ضلع قلات کے قیام تک نصیر آباد ضلع قلات کا حصہ تھا۔ اس کے بعد نصیر آباد کو 1974ء میں ضلع قلات سے الگ کر کے ضلع بنا دیا گیا پھر 1987ء میں جعفرآباد کو ضلع نصیر آباد سے علیحدہ کر کے الگ ضلع بنا دیا گیا۔ جولائی 1987ء سے دسمبر 1990ء تک تین سال اسے تحصیل تمبو کہا جاتا رہا۔ تمبو ڈیرہ مراد جمالی کے مغرب میں 40 کلومیٹر دور ایک چھوٹا سا گاؤں ہے۔

علم آبادیات



ضلع نصیر آباد میں زبانیں (مردم شماری پاکستان ۲۰۲۳ء کے مطابق)

  بلوچی (43.21%)
  براہوی (22.27%)
  سندھی (21.16%)
  سرائیکی (12.15%)
  دیگر (1.21%)
ضلع نصیر آباد میں مذاہب[1]
مذاہب تناسب
اسلام
  
99.24%
ہندو
  
0.47%
دیگر
  
0.29%

تحصیلیں اور ذیلی تحصیلیں

انتظامی طور پر اس کی تحصیلیں اور ذیلی تحصیلیں درج ذیل ہیں۔

  1. "Population by Sex, Religion and Rural/Urban, Census - 2023" (PDF)۔ Pakistan Bureau of Statistics 

Strategi Solo vs Squad di Free Fire: Cara Menang Mudah!