چونسٹھ کھمبانئی دہلی کی بستی حضرت نظام الدین میں واقع ایک تاریخی عمارت ہے۔ اس کی تعمیر سال 1624/25ء میں ہوئی۔ اس کو جہانگیر کے عہدِ حکومت میں مرزا عزیز کوکہ نے بنوایا ہے۔ وہ جہانگیر کے زمانے میں گجرات کا والی تھا۔
معماری خصوصیات
چونسٹھ کھمبا ابتدا میں مغلیہ دور کے چنندہ ایجادی اندازوں میں تعمیر کردہ ایک دالان تھا۔ بعد میں یہ مقبرہ بنا دیا گیا ہے۔ یہ مربع شکل کا ڈھانچہ مکمل طور پر سنگِ مرمر سے بناہے۔
وراثتی حیثیت
حضرت نظام الدین اولیاء کی درگاہ چونسٹھ کھمبے کے قریب واقع ہے۔[1] یہ یادگار عمارت نظام الدین مذہبی احاطے کا حصہ ہے اور اس کو اب میراث قرار دیا گیا ہے۔[2]
متصل یادگاریں
چونسٹھ کھمبے کے ساتھ دوسری دو میراثی یادگاریں متصل ہیں۔ وہ یہ ہیں۔ 1) عرس محل، 2) مزارِ غالب
عرس محل
یہ چونسٹھ کھمبے کے سامنے واقع ایک ایوان ہے جہاں جشن اور عرسِ نظام الدین اولیا کے مواقع پر قوالی کے پروگرام منعقد ہوتے ہیں۔[3][4]
مزارِ غالب
مزارِ غالب اردو کے مایۂ ناز شاعر مرزا اسد اللہ خان غالب کا مقبرہ ہے۔ یہ ایک تحفظ شدہ یادگار ہے۔