چارو مجمدار 1918ء (Charu Majumdar) میں سیلی گڑی، مغربی بنگال میں ایک تعلیم یافتہ اور روشن خیال زمیندار گھرانے میں پیدا ھوئے۔ 1938ء میں کالج کی تعلیم کو ادھورا چھوڑ کر کمیونسٹ پارٹی کے انقلابی سرگرمیوں میں مصروف ھو گئے۔ 1943ء مین "جلاپنگری" کے قحط میں حکومت کے خلاف عوامی تحریک چلائی۔ انھوں نے پہلی بار 1962ء میں جیل کے ھوا کھائی۔
وہ بھارت کی کمیونسٹ پارٹی (مارکسیسٹ لیننسٹ) (سی پی آئی ایم ایل) کے پہلے جنرل سکریڑی اور بیناد گزاروں میں شامل تھے۔۔ 1946ء میں ٹھمگا (Tebhaga ) تحریک میں شامل ھوکر منظم اور نظریاتی تحریک چلائی اور 1960ء میں بھارت کی کمیونسٹ پارٹی (مارکسی) کے بائیں بازو کے منتشر دھڑے منظم مرنے کے بعد 1967ء میں انھوں نے قوم پرستانہ نکسل باڑی کی کسانوں کی بغاوت میں اہم کردار ادا کیا تھا اور پھر مجمدار نے کانو سانیال کی مشاورت میں کمیونسٹ انقلابیوں (AICCCR) کی تمام ہندوستان میں رابطہ کمیٹیاں تشکیل دیں اور بعد میں کمیونسٹ پارٹی آف انڈیا۔ (مارکسٹ۔ لینینسٹ )کی بنیاد رکھی۔ مجمدار کو 16جولائی 1972ء میں گرفتار کیا گیا اور مبینہ طور پر پولیس کے ہاتھوں بہیمانہ تشدد کا نشانہ بھی بنایا گیا۔28 جولائی 1972ء کو چار بجے شام پولیس حراست میں ہی ان کے موت واقع ھوئی۔ ان کی لاش کو ان کے گھر والوں کے حوالے نہیں کیا گیا۔ رات کے اندھیرے میں خاموشی سے جیل کے اہلکاروں نے ان کی لاش کو ایک ویرانے میں نذر آتش کر دیا
حوالہ جات
بیرونی روابط