ندیم رضا پاکستان آرمی کے فور سٹار جنرل ہیں۔ آپ اس وقت بطور 17ویں چیئرمین مشترکہ رؤسائے عملہ کمیٹی خدمات سر انجام دے رہے ہیں۔ یاد رہے کہ چیف آف آرمی سٹاف کے بعد چیئرمین جوائنٹ چیفس آف سٹاف کمیٹی اہم ترین عہدہ ہے۔ اس سے پہلے آپ جی ایچ کیو راولپنڈی میں چیف آف جنرل سٹاف کے عہدے پر فائز رہ چکے ہیں۔ آپ کی عسکری خدمات کی بنا پر صدر مملکت عارف علوی نے آپ کو ہلال امتیاز ملٹری عطا کیا۔[11][12][13][4][14][6][5][10][15][16]
آپ کا تعلق راولپنڈی کے علاقے واہ کی سید فیملی سے ہے۔[17] جنرل ندیم رضا نے 1985ء میں انفنٹری کی 10 سندھ رجمنٹ میں کمیشن حاصل کیا۔[5][6][10][14] اس کے بعد آپ نے کمانڈ اینڈ سٹاف کالج، کوئٹہ اور نیشنل ڈیفنس یونیورسٹی سے گریجوایشن کی۔ 1994ء میں انھوں نے جرمنی میں کمپنی کمانڈر کورس میں بھی شرکت کی ہے۔[4] آپ شادی شدہ ہے اور خدا نے تین بیٹے اور ایک بیٹی سے نوازا ہے۔[11]
جنرل ندیم رضا کمانڈ، سٹاف اور تدریسی تقرریوں کا وسیع تجربہ رکھتے ہیں۔ آپ ایک انفنٹری بریگیڈ کے بریگیڈ میجر، سندھ رجمنٹ کے کرنل کمانڈنٹ، ڈائریکٹوریٹ ملٹری آپریشنز میں جنرل سٹاف آفیسر-1، کور کمانڈر راولپنڈی، اسٹرائیک کور کے چیف آف اسٹاف اور چیف آف جنرل اسٹاف رہ چکے ہے۔ آپ آپریشنل ایریا میں ایک انفنٹری بٹالین، انفنٹری بریگیڈ، انفنٹری ڈویژن اور لائن آف کنٹرول پر ایک کور کی کمانڈ کرچکے ہیں۔ تدریسی شعبے میں آپ اسکول آف انفنٹری اینڈ ٹیکٹیکس، کمانڈ اینڈ سٹاف کالج کوئٹہ، وار کالج اسلام آباد اور کمانڈنٹ پاکستان ملٹری اکیڈمی کی فیکلٹی میں رہ چکے ہیں۔ [17][4][11][13][5][6][10][14]
{{حوالہ ویب}}
|تاریخ رسائی=
|تاریخ=