میتھیو تھامس رینشا (پیدائش:28 مارچ 1996ءمڈلزبرو، یارکشائر) ایک انگلش نژاد آسٹریلوی بین الاقوامی کرکٹ کھلاڑی ہے جو کوئینز لینڈ کے لیے کھیلتا ہے۔ [3] اس نے اپنی پہلی اول درجہ سنچری 6 دسمبر 2015ء کو 2015-16ء شیفیلڈ شیلڈ میں نیو ساؤتھ ویلز کے خلاف بنائی۔ [4] اس نے 27 اگست 2016ء کو بھارت اے کے خلاف قومی کارکردگی کے اسکواڈ کے لیے لسٹ اے میں ڈیبیو کیا [5]
مارچ 2018ء میں کرکٹ آسٹریلیا نے 686 رنز بنانے کے بعد رینشا کو اپنی شیفیلڈ شیلڈ ٹیم آف دی ایئر میں شامل کیا۔ [6] دسمبر 2018ء میں، اس نے برسبین سینئر کرکٹ کے لیے 345 ریکارڈ اسکور بنایا ٹومبول کے لیے بنائے جانے والا یہ بڑا سکور 273 گیندوں پر 38 چوکوں اور 12 چھکوں کے ساتھ رکمیل کو پہنچا تھا۔ [7] 2019–20 مارش ون ڈے کپ سے پہلے، رینشا کو ٹورنامنٹ کے دوران دیکھنے والے چھ کرکٹرز میں سے ایک کے طور پر نامزد کیا گیا۔ [8] 2018ء سے 2019ء تک، وہ 2020-21ء بگ بیش لیگ سیزن کے لیے ایڈیلیڈ اسٹرائیکرز میں جانے سے پہلے بگ بیش لیگ میں برسبین ہیٹ کے لیے کھیلا۔ [9] انھوں نے ستمبر 2020ء میں ایڈیلیڈ اسٹرائیکرز کے ساتھ تین سال کا معاہدہ بھی کیا تھا [10]
جنوبی افریقہ میں بال ٹیمپرنگ کے واقعے کے بعد اور رینشا کے بین الاقوامی ٹیم کے ساتھی کیمرون بینکرافٹ پر نو ماہ کی پابندی کے بعد، [11] رینشا کو بین کرافٹ کی جگہ سمرسیٹ کاؤنٹی کرکٹ کلب نے 2018ء کے انگلش کرکٹ سیزن کے لیے سائن کیا تھا۔ [12] [13] اس نے سمرسیٹ کے لیے 20 اپریل 2018ء کو وورسٹر شائر کے خلاف ڈیبیو کرتے ہوئے 101 ناٹ آؤٹ بنائے اس کا مطلب تھا کہ اس نے، سمرسیٹ کی پہلی اننگز کے مجموعی سکور 202 کے بالکل آدھے رنز خود بنائے، [14] [15] اور چھ چیمپئن شپ میچوں میں 51.13 کی اوسط سے 513 رنز بنائے یہی نہیں اس نے کاؤنٹی کے لیے، اپنے دوسرے میچ میں ایک اور سنچری اسکور کی۔ [16] [17] اس نے سمرسیٹ کے لیے چھ لسٹ اے مقابلوں میں 180 رنز بھی بنائے، اس سے پہلے کہ کاؤنٹی میں اس کا سپیل ٹوٹی ہوئی انگلی کے بعد متاثر ہوا۔ [18] فروری 2019ء میں، رینشا نے سیزن کے ابتدائی مراحل کے لیے کینٹ کاؤنٹی کرکٹ کلب کے لیے 2019ء کی ایشز سیریز تک کھیلنے پر رضامندی ظاہر کی۔ [16] [17] 21 اپریل 2019ء کو سسیکس کے خلاف ایک روزہ میچ میں کینٹ کے لیے کھیلتے ہوئے، رینشا نے 111 گیندوں پر 109 رنز بنائے [19] جنوری 2022ء میں، رینشا نے انگلینڈ میں 2022ء کے مقامی سیزن سے قبل سمرسیٹ کے لیے دوبارہ معاہدہ حاصل کیا۔ [20]
نومبر 2016ء میں انھیں جنوبی افریقہ کے خلاف تیسرے ٹیسٹ سے قبل آسٹریلیا کے ٹیسٹ اسکواڈ میں شامل کیا گیا۔ اس نے 24 نومبر 2016ء کو ایک اوپننگ بلے باز کے طور پر اپنا ٹیسٹ ڈیبیو کیا، اسے کوئینز لینڈ میں اپنے اوپننگ پارٹنر جو برنز کی جگہ ٹیم کا حصہ بنایا گیا۔ ان کی بیگی گرین کیپ ایان ہیلی نے پیش کی تھی۔ رینشا نے اپنے چوتھے میچ میں سڈنی کرکٹ گراؤنڈ میں پاکستان کے خلاف اپنی پہلی ٹیسٹ سنچری، 184 رنز تک رسائی کو ممکن بنایا۔ وہ آسٹریلیا کی طرف سے اپنے پہلے ٹیسٹ میں سنچری بنانے والے 133ویں کھلاڑی بن گئے۔ [21] رینشا 21 سال کی عمر سے پہلے 500 ٹیسٹ رنز بنانے والے پہلے آسٹریلوی کرکٹ کھلاڑی بن گئے اور 524 کے ساتھ آسٹریلیا کے لیے 21 سال کی عمر سے پہلے سب سے زیادہ ٹیسٹ رنز بنا چکے ہیں 27 مارچ 2018ء کو، جوہانسبرگ کے وانڈررز اسٹیڈیم میں جنوبی افریقہ کے خلاف چوتھے ٹیسٹ کے لیے رینشا کو آسٹریلیا کے ٹیسٹ اسکواڈ میں واپس بلایا گیا۔ [22] تیسرے ٹیسٹ میں اوپننگ بلے باز کیمرون بینکرافٹ ، ڈیوڈ وارنر اور کپتان اسٹیو اسمتھ کے ساتھ بال ٹیمپرنگ کا واقعہ پیش آیا۔ رینشا کی واپسی کرکٹ آسٹریلیا کی جانب سے تحقیقات کے اختتام سے قبل کی گئی تھی۔ [23] اپریل 2018ء میں، انھیں کرکٹ آسٹریلیا نے 2018-19ء کے سیزن کے لیے قومی کنٹریکٹ سے نوازا، جس کے باعث انھیں [[متحدہ عرب امارات میں آسٹریلیا کرکٹ ٹیم بمقابلہ پاکستان، 2018ء-2019ء کے لیے ٹیسٹ اسکواڈ میں جگہ ملی۔ [24] [25] اپریل 2019ء میں، یہ اعلان کیا گیا کہ رینشا کو 2019-20ء سیزن کے لیے سنٹرل کرکٹ آسٹریلیا کے معاہدے کی پیشکش نہیں کی گئی۔ [26] مارچ 2022ء میں، رینشا کو پاکستان کے خلاف سیریز کے لیے آسٹریلیا کے ون ڈے انٹرنیشنل اسکواڈ میں شامل کیا گیا تھا، جب ایشٹن آگر کو کووڈ-19 کے لیے مثبت ٹیسٹ کرنے کی وجہ سے میچوں سے باہر کر دیا گیا تھا۔ [27]