میکویان مگ-29 (روسی: Микоян МиГ-29، عرفیت: Fulcrum) ایک جیٹ لڑاکا طیارہ ہے جسے سوویت اتحاد نے تیار کیا تھا۔ میکویان ڈیزائن بیورو کی جانب سے 1970ء میں تیار کیا گیا یہ طیارہ 1983ء میں سوویت فضائیہ کا حصہ بنا اور یہ اب بھی روس سمیت دنیا کی کئی فضائی افواج کے زیر استعمال ہے۔ مگ-29 اور سخوئی-27سرد جنگ کے دوران میں امریکہ کے تیار کردہ لڑاکا طیاروں ایف-15 اور ایف-16 کا مقابلہ کرنے کے لیے بنائے گئے تھے۔
مگ-29 ایک ہوا باز کی گنجائش کا حامل طیارہ ہے اور 2.25 ماک کی رفتار سے اڑنے کی صلاحیت بھی رکھتا ہے۔
اس طیارے نے 6 اکتوبر1977ء کو پہلی پرواز کی تھی اور اگست1983ء میں سوویت فضائیہ کا حصہ بنا۔
نومبر 2008ء کے مطابق کے 40 طیارے زیر استعمال ہیں۔ ابتدائی طور پر 1995ء میں بیلاروس سے 12 طیارے حاصل کیے تھے اور 1996ء میں روس سے 18 طیارے حاصل کیے جن میں 3 نئے طیارے بھی شامل تھے۔
↑مصنف: گیرارڈ فراولی — عنوان : The thoroughly revised fourth edition of the only biennial directoy of the world's military aircraft. Features over 320 individual aircraft types currently in service or under development and a fleet inventory of the world's air arms, plus significant UAVs and aircraft carriers. — ISBN 978-1-875671-55-7