مقبرہ عون بن علی (فارسی میں: بقعه عون بن علی) یا امام زادہ عون بن علی / امام زادہ زید ابن علی ایک مسجد اور مزار ہے ۔ جو عینالی پہاڑ پر واقع ہے جو تبریز، ایران کے شمال میں ہے۔ یہ مزار چودہویں صدی کا ہے اور اس میں دو مقبرے ہیں جن کے بارے میں کہا جاتا ہے کہ یہ علی ابن ابی طالب کے دو بیٹوں کے ہیں۔ یہ ایران کے بہت سے امام زادوں کے مزارات میں سے ایک ہے۔ [2][3]