ہنگری کی قومی کرکٹ ٹیم ایک نئی ٹیم ہے جو بین الاقوامی کرکٹ میں ہنگری کے ملک کی نمائندگی کرتی ہے۔ جون 2012ء میں ہنگری کو کوالالمپور میں ہونے والی سالانہ کانفرنس میں انٹرنیشنل کرکٹ کونسل سے الحاق شدہ رکن کا درجہ دیا گیا۔ 2017ء میں وہ ایک ایسوسی ایٹ ممبر بن گئے۔ پہلا دوستانہ میچ ستمبر 2007ء میں سلووینیا میں کھیلا گیا۔ پہلا آفیشل میچ اگست 2008ء میں بلغاریہ کے خلاف پراگ میں کھیلا گیا۔اپریل 2018ء میں آئی سی سی نے اپنے تمام اراکین کو مکمل ٹوئنٹی 20 انٹرنیشنل کا درجہ دینے کا فیصلہ کیا۔ لہذا 1 جنوری 2019ء کے بعد ہنگری اور آئی سی سی کے دیگر اراکین کے درمیان کھیلے جانے والے تمام ٹوئنٹی 20 میچز ایک مکمل T20I ہوں گے۔ [5]
حوالہ جات