Share to: share facebook share twitter share wa share telegram print page

مالیات

قدیم مصر میں کسانوں کو مالیہ ادا نہ کرنے پر گرفتار کیا جا رہا ہے

مالیات یا ٹیکس وہ رقم ہے جو کسی ملک کی حکومت لوگوں کی آمدنی یا پیداوار یا فروخت کے ایک حصے کے طور پر رکھ لیتی ہے۔ یہ حکومت کے وسائل کا ایک اہم حصہ ہے اور اس کا مقصد حکومت چلانا اور لوگوں کی فلاح بہبود کے لیے کام کرنا ہے۔ اس کے لاگو ہونے کے ثبوت قدیم زمانے سے اس کے نفاذ کو دکھاتے ہیں مثلاً قدیم مصر میں فراعین کے زمانے میں بھی یہ لاگو ہوتے تھے اور ادا نہ کرنے والوں کو سزا ملتی تھی۔[1]

مقاصد

قدیم زمانے سے مالیات کے نظام کا مقصد حکومتی اخراجات چلانا تھا مثلاً جنگ کے اخراجات یا انتظامی اخراجات یا بعض علاقوں میں عوام کی فلاح پر اخراجات وغیرہ۔ جدید زمانے میں نظامِ مالیات کو معیشت کی درستی کے لیے ایک ہتھیار کے طور پر بھی استعمال کیا جاتا ہے مثلاً طلب کو اپنی حدود میں رکھنے کے لیے یا اشیاء و خدمات کی ترسیل میں رکاوٹ ڈالنے کے لیے۔

متعلقہ مضامین

بیرونی روابط

حوالہ جات

  1. قدیم زمانے میں مالیات کا نفاذ، یونیورسٹی آف پینسلوانیا آلمانک جلد 48
Prefix: a b c d e f g h i j k l m n o p q r s t u v w x y z 0 1 2 3 4 5 6 7 8 9

Portal di Ensiklopedia Dunia

Kembali kehalaman sebelumnya