فیلیپ دوم (Philip II) (ہسپانوی: Felipe II) ہسپانیہ کا 1556ء سے 1598ء تک اور پرتگال کا (بطور فیلیپ اول [1]) 1581ء سے 1598ء تک بادشاہ تھا۔ 1554ء سے وہ صقلیہ اور ناپولی کا بادشاہ اور میلان کا ڈیوک بھی تھا۔ میری اول سے شادی کے دوران (1554–58) وہ انگلستان اور آئر لینڈ کا بادشاہ بھی تھا۔ [2][3]1555ء سے وہ نیدرلینڈ کے سترہ صوبوں کا لارڈ بھی تھا۔