ریاست فلوریڈا متحدۃ امریکا کے جنوب مشرقی خطِے میں واقع ہے۔ اس کے شمال مغرب میں ریاست البامہ اور شمال میں ریاست جارجیا ہے۔ یہ امریکا میں شامل ھونے والی ستائیسوی (27) ریاست ہے۔ اس کے تین اطراف میں پانی ہے [مغرب میں گلف آف میکسکو اور مشرق میں اٹلاٹنک سمندر ہے۔ اس کو گرم موسم کی وجہ سے عرف عام میں سورج کی چمک والی ریاست کھتے ہیں۔ یہ آبادی کے لحاظ سے امریکا کی چوتھی بڑی ریاست ہے۔ اس کا دار الخلافہ تالاہاسی، بڑا شہر جیکسن ول اوربڑا میڑوپولٹن شہر میامی ہے۔
تاریخ
تاریخ بتاتی ہے کہ فلوریڈا یورپ کی آبادکاری سے ھزاروں سال پھلے سے آباد ہے۔ اس میں بسنے والے بڑے قبیلوں کے نام ایس، آپالاچی،کیلوسہ، ٹیموکوا اور ٹوکوبیگو تھے۔ فلوریڈا متحدۃ امریکا میں اب تک موجود رھنے والا سب سے پرانا یورپین نام ہے۔ ایک سپینش سیاح “جوآن پونسے ڈی لیون“ نے اس خطے کا یہ نام دو اپریل 1513 میں رکھا تھا۔ یہ ممکن ہے کہ جوآن پونسے فلوریڈا پھنچنے والا پھلا شخص نہ ھو لیکن جس قبائلی آدمی سے وہ ملا تھا اس نے سپینش میں بات کی تھی۔ 1513 کے بعد یہ زمین “لآ فلوریڈا“ کھلاتی تھی۔