شہزادہ جہانگیر (پیدائش: 9 دسمبر 1531ء– وفات: 27 نومبر 1553ء) سلطنت عثمانیہ کے دسویں سلطان سلیمان اعظم اور خرم سلطان کا چھوٹا بیٹا تھا۔
سوانح
شہزادہ جہانگیر کی پیدائش 9 دسمبر 1531ء کو توپ کاپی محل، قسطنطنیہ میں ہوئی۔ وہ سلطان سلیمان اعظم کی چھٹی اولاد تھا۔
وفات
6 اکتوبر 1553ء کو شہزادہ مصطفیٰ کو پھانسی دی گئی تو یہ غم کی خبر جہانگیر تک پہنچی۔ جہانگیر شہزادہ مصطفیٰ کی موت کے باعث غم میں علیل ہوتا گیا اور محض 22 سال کی عمر میں 27 نومبر 1553ء کو انتقال کرگیا۔
مزید دیکھیے
حوالہ جات