شری شانتشری شانت 2008ء میں |
ذاتی معلومات |
---|
مکمل نام | شانتھا کمارن شری شانت نائر |
---|
پیدائش | (1983-02-06) 6 فروری 1983 (عمر 41 برس) کوتامنگلم، کیرلا, بھارت |
---|
عرف | سری، گوپو |
---|
قد | 5 فٹ 11 انچ (1.80 میٹر) |
---|
بلے بازی | دائیں ہاتھ کا بلے باز |
---|
گیند بازی | دائیں ہاتھ کا فاسٹ میڈیم گیند باز |
---|
حیثیت | گیند باز |
---|
بین الاقوامی کرکٹ
|
---|
قومی ٹیم | |
---|
پہلا ٹیسٹ (کیپ 253) | 1 مارچ 2006 بمقابلہ انگلینڈ |
---|
آخری ٹیسٹ | 18 اگست 2011 بمقابلہ انگلینڈ |
---|
پہلا ایک روزہ (کیپ 162) | 25 اکتوبر 2005 بمقابلہ سری لنکا |
---|
آخری ایک روزہ | 2 اپریل 2011 بمقابلہ سری لنکا |
---|
ایک روزہ شرٹ نمبر. | 36 |
---|
پہلا ٹی20 (کیپ 10) | 1 دسمبر 2006 بمقابلہ جنوبی افریقہ |
---|
آخری ٹی20 | 1 فروری 2008 بمقابلہ آسٹریلیا |
---|
|
---|
ملکی کرکٹ
|
---|
عرصہ | ٹیمیں |
2002–2013 | کیرالہ |
---|
2008–2010 | کنگز الیون پنجاب |
---|
2009 | واروکشائر |
---|
2011 | کوچی ٹسکرز کیرالہ |
---|
2008–2013[1] | راجستھان رائلز |
---|
|
---|
کیریئر اعداد و شمار |
---|
مقابلہ |
ٹیسٹ |
ایک روزہ |
ٹوئنٹی20آئی |
لسٹ اے
|
---|
میچ |
27 |
53 |
10 |
82
|
رنز بنائے |
284 |
44 |
20 |
127
|
بیٹنگ اوسط |
10.40 |
4.00 |
20.00 |
6.04
|
100s/50s |
0/0 |
0/0 |
0/0 |
0/0
|
ٹاپ اسکور |
35 |
10* |
19* |
33
|
گیندیں کرائیں |
5,419 |
2,476 |
204 |
3,874
|
وکٹ |
87 |
75 |
7 |
104
|
بالنگ اوسط |
37.59 |
33.44 |
41.14 |
35.48
|
اننگز میں 5 وکٹ |
3 |
1 |
0 |
1
|
میچ میں 10 وکٹ |
0 |
0 |
0 |
0
|
بہترین بولنگ |
5/40 |
6/55 |
2/12
| 6/55
|
کیچ/سٹمپ |
5/–
| 7/–
| 2/–
| 9/– | |
|
---|
|
شانتی کمارن نایر شری شانت (پیدائش: 6 فروری 1983ء) بھارت کے کرکٹ کھلاڑی ہیں۔ انھیں بھارٹی ٹیم کی جانب سے تمام فارمیٹ میں کھیلنے کا موقع ملا۔ وہ دائیں ہاتھ تیز گیند باز ہیں اور دائیں ہاتھ سے بلے بازی کرتے تھے۔ فرسٹ کلاس کرکٹ میں انھوں نے کیرالہ کرکٹ ٹیم کی نمائندگی کی اور انڈین پریمیئر لیگ میں وہ راجستھان رائلز کے لیے کھیلے۔ وہ کیرلا رنجی کے پہلے کرکٹ کھلاڑی ہیں جنہیں ٹوئنٹی20 میں بھارت کی نمائندگی کرنے کا موقع ملا۔ ان پر 2013ء میں آئی پی ایل میں بد عنوانی کی وجہ سے تا حیات پابندی لگائی گئی تاہم اگست 2019ء میں پابندی میں تخفیف کر دی گئی۔[2] 2018ء میں انھوں نے معروف ریلٹی شو بگ باس میں شرکت کی اور مفتوح رہے تھے۔[3]
ذاتی زندگی
شری شانت کی ولادت 6 فروری 1983ء کو شانتا کماران نایر اور ساوتری دیوی کے گھر ہوئی۔ ان کے ایک بڑا بھائی اور دو بڑی بہنیں ہیں۔[4] 12 دسمبر 2013ء کو ان کی شادی اپنی محبوبہ بھوبنیشوری کماری سے ہوئی جن کا تعلق جے پور کی شیخاوت خاندان سے ہے۔ ان کی شادی گرو وایور مندر میں ہوئی تھی۔
ابتدائی کیریئر
عہد طفلی میں شری شانت لیگ اسپنر تھے اور بھارت کے معروف گیند باز انیل کمبلے کی نقل کرتے تھے۔ اس وقت انیل کمبلے ٹیسٹ کپتان بننے والے تھے۔ شری شانت یارکر اچھی ڈالتے تھے اور اسی وجہ سے انھیں اسپن چھوڑ کر تیز گیندبازی کرنی پڑی۔ اس معاملہ ان کے برے بھائی ان کا بھرپور تعاون کیا۔ 2002ء-03ء میں انھوں نے فرسٹ کلاس کرکٹ میں آغاز کیا اور رنجی ٹرافی میں 22 وکٹ لیے اور اسی بنا پر دلیپ ٹرافی کے لیے ساوتھ زون کی ٹیم میں ان کا انتخاب ہو گیا۔ جب نیوزی لینڈ نے بھارت کا دورہ کیا تب انڈیا اے کی ٹیم میں شری شانت کو کھیلنے کا موقع ملا۔ یہ مقابلہ راجکوٹ میں ہوا تھا۔ انھوں نے 12 اوور میں 1 وکٹ لیا تھا۔ نومبر 2004ء میں شری شانت اس وقت سرخیوں میں آئے جب انھوں نے رنجی ٹرافی میں ہماچل پردیش کے خلاف ہیٹ ٹرک بنائی۔ انھیں چیلینجر ٹرافی میں چنا گیا اور اس میں انھوں نے بہترین کھیل کا مظاہرہ کیا مین آف دی سیریز رہے۔[5][6] بالاخر سری لنکا کے خلاف یک روزہ مقابلوں کے لیے بھارتی قومی کرکٹ ٹیم میں ان کا انتخاب ہو گیا۔[7]
مزید دیکھیے
حوالہ جات