شاہ عالم ثانی (پیدائش: 25 جون 1728ء– وفات: 19 نومبر 1806ء) مغلیہ سلطنت کے سولہویں شہنشاہ تھے جنھوں نے 1760ء سے 1806ء تک بحیثیتِ مغل شہنشاہ ہندوستان پر حکومت کی۔ شاہ عالم مغلیہ سلطنت کے عہدِ زوال کا آخری با اَثر مغل شہنشاہ تھا جس کی دورِ حکومت میں مغلیہ سلطنت میں خود مختار ریاستوں اور سلطنتوں کا قیام عمل میں آیا اور مغلیہ سلطنت کی حدود سمٹ کر دہلی تک محدود ہو چکی تھیں۔ شاہ عالم کے آخری دور میں یہ مقولہ مشہور ہو چکا تھا کہ: "حکومت شاہ عالم، از دہلی تا پالم" (پالم دہلی کا قریبی علاقہ ہے)۔
ابتدائی حالات
شاہ علم ثانی کا پورا نام مرزا عبد اللہ علی گوہر بہادر تھا
آخری ایام
شاہ عالم نے 18 سال بینائی کے بغیر گزارے اور 19 نومبر 1806ء کو شاہ عالم نے 78 سال کی عمر میں لال قلعہ، دہلی میں انتقال کیا۔ مہرؤلی میں تدفین کی گئی۔
مزید دیکھیے
حوالہ جات