سکرنڈ پاکستان کے صوبہ سندھ کا ایک شہر ہے۔ سکرنڈ ضلع شہید بے نظیر آباد (پرانا نوابشاہ) کا تعلقہ ہے۔ پرانا نوابشاہ سے 18 کلومیٹر کے فاصلے پر ہے۔ کراچی سے یہ نیشنل ہائی وے کے ذریعے ساڑھے تین گھنٹے کے فاصلے پر ہے جبکہ حیدر آباد سے یہ ڈیڑھ گھنٹہ کی مسافت پر ہے زراعت سے مالا مال ہے۔ یہ ایک کاروباری شہر ہے۔