سودیس 2004 میں ریلیز شدہ بھارتی ہندی زبان کی ڈراما فلم ہے، جس کے قلمکار، ہدایتکار اور فلمساز آشوتوش گوواریکر ہیں۔ [9] اس فلم میں شاہ رخ خان، گایتری جوشیاور کشوری بلال نے مرکزی کردار ادا کیے ہیں، جن میں دیا شنکر پانڈے، راجیش وویک اور لیکھ ٹنڈن معاون کرداروں میں اور مکرند دیشپانڈے ایک خاص کردار میں نظر آ رہے ہیں۔ اس فلم میں شاہ رخ کی اداکاری کو ان کے کیریئر کی بہترین پرفارمنس میں شمار کیا جاتا ہے۔ [10]