خالدہ بنت ہاشم دور جاہلیت کی شاعرہ اور دانشور تھیں۔ آپ کا تعلق قبیلہ قريش سے تھا۔ آپ ہاشم بن عبد مناف کی بیٹی اور عبد المطلب بن هاشم کی سوتیلی بہن تھیں۔ آپ ابو لهب ،حمزة بن عبد المطلب ،عباس بن عبد المطلب ،ابو طالب بن عبد المطلب ،صفية بنت عبد المطلب اور عبد الله بن عبد المطلب والد نبي محتشم محمدﷺ کی پھوپھی تھیں۔[1].
آپ " قبة الديباج " کے نام سے مشہور تھیں۔ آپ کے اشعار میں حضرت عبد المطلب کا مرثیہ اہم ہے۔[2]
نسب نامہ
- : خالدہ بنت ہاشم بن عبد مناف بن قصي بن كلاب بن مرہ بن كعب بن لؤي بن غالب بن فهر بن مالک بن نضر بن كنانہ بن خزیمہ بن مدرکہ بن إلياس بن مضر بن نزار بن معد بن عدنان [3].
- آپ کی والدہ: واقدہ بنت أبي عدي بن عبد نهم بْنِ مَازِنِ بْنِ صَعْصَعَةَ المازنية ہیں۔[4]
بہن اور بھائی
واقعات و شاعری
جب آپ کے والد ہاشم بن عبد مناف نے وفات پائ تو آپ نے ان کا مرثیہ کہا:
عینی جودی بعبرة وسجوم واسفحي الدمع للجواد الكريم | | عین واستعبري وسحي وحُجى لأبيك المُسود المعلوم |
هاشم الخیر ذي الجلالة والحمد وذي الباع والنَّدى الصميم | | و ربيع للمجتدين ومُزْن و لزارٍ لكل أمر جسيم |
شمری نماه للعز صقر شامخ البيت من سَراة الأديم | | شَيْظَمي مهذب ذي فضول أبطحي مثل القناة وسيم |
صادق البأس في المواطن شهم ماجد الجد غير نِكْسٍ ذميم | | غالبي مشمر أخوَذي باسق المجد مضرحي حليم |
[5]
وقالت أيضاً ترثيه:
- بكت عيني وحق لها بكاها وعاودها إذا تحس قذاها
- أبكي خير من ركب المطايا ومن لبس النعال ومن حذاها
- أبكي هاشماً وبني أبيه فعيلَ الصبر إذ منعت كراها
- وكنتُ غداة أذكرهم أراها شديداً سقمها بادٍ جواها
- فلو كانت نفوس القوم تُفدى فديتهم وحق لها فداها[6]
حضرت ہاشم نے زمزم کا کنواں کھودا۔ پھر عبد المطلب بن ہاشم نے عدی بن نوفل کو یہ کنواں عطا کر دیا۔
جب یہ کنواں کھودا گیا اور مکہ میں پانی کی فروانی ہوئ۔ تو خالدہ نے اسے یوں موضوع سخن بنایا۔
- نحن وهبنا لعدي سَجْله
- في تربة ذات عَذاة سهله
- تروي الحجيج زُغْلَةً فزغله[7][8].
حوالہ جات