جوہانس را (16 جنوری 1931 - 27 جنوری 2006) جرمن سیاست دان تھے اور ان کا تعلق ایس پی ڈی (سوشل دیموکریٹک پارٹی) سے تھا۔ آپ 1 جولائی 1999 سے 30 جون 2004 تک جرمنی کے صدر اور 1978 سے 1998 تک شمالی رہائن-ویسٹ فالیہ کے وزیر-صدر رہے۔
را صوبہ رہائن کے شہر وپرٹال کے بارمن علاقہ میں پیدا ہوئے۔ آپ کا بہن بھائیوں میں تیسرا نمبر تھا۔ ان کا گھرانہ کٹر پروٹیسٹنٹ تھا۔ اسکول کے دنوں سے ہی وہ کنفیسنگ چرچ جاتے تھے، یہ ایک جرمن پروٹیسٹنٹ چرچ ہے جو اس دور میں نازی ازم کی مخالفت کرتا تھا۔
را نے 1949 میں اسکول چھوڑ کر ایک اخبار میں صحافی اور ناشر کی نوکری اختیار کرلی، خاص طور پر پروٹیسٹنٹ نوجوان اشائت گھر کے ساتھ۔