بیتاب

بیتاب
Movie Poster
ہدایت کارراہول راویل
پروڈیوسربکرم سنگھ دھل
تحریرجاوید اختر
ستارےسنی دیول
امرتا سنگھ
شمی کپور
نروپا رائے
پریم چوپڑا
موسیقیراہول دیو برمن
سنیماگرافیمنموہن سنگھ
تاریخ نمائش
  • 5 اگست 1983ء (1983ء-08-05)
دورانیہ
163 منٹ
ملکبھارت
زبانہندی-اردو[1][2]
باکس آفس₹13.5 کروڑ[3]

بیتاب1983 کی ہندوستانی رومانوی فلم ہے جس کی کہانی جاوید اختر نے لکھی تھی اور اس کی ہدایتکاری راہل راول نے کی ہے جبکہ اس کے پروڈیوسر بکرم سنگ دہل تھے۔ اس فلم میں سنی دیول اور امریتا سنگھ نے اپنے فلمی زندگی کے پہلے کردار ادا کیے تھے۔ اس کی موسیقی راہول دیو برمن نے ترتیب دی تھی۔ یہ فلم اُس سال کی سب سے بڑی کامیاب فلموں میں سے ایک رہی۔ اس فلم کو 1987 میں رمیش بابو اور سونم کے ساتھ تلگو میں سمرت کے نام سے اور کناڈا میں 2011 میں کارتک کے نام سے دوبارہ بنایا گیا تھا۔

کہانی

یہ فلم دو نوجوان دلوں کی پریم کہانی ہے جو اپنے خاندانوں کی سماجی حیثیت کا فرق سمجھے بغیر پیار کرنے لگتے ہیں۔ سنی ( سنی دیول ) ، ایک نوجوان ، غریب لڑکا ہے جو اپنی والدہ سمترا ( نیروپا رائے ) کے ساتھ اپنی کھیتی باڑی کی زمینوں پر رہتا ہے۔ اس کے والد ایوینش ایک بہت بڑے تاجر تھے ، لیکن وہ دیوالیہ ہو گئے۔ اور اسی وجہ سے خود کشی کی۔ ایوینش کے سردار دنیش سنگھ گرجی (شممی کپور ) کے ساتھ قریبی دوستی تھی جو شہر کے سب سے امیر اور طاقت ور افراد میں سے ایک ہے۔ جب سردار کو علم ہواکہ ایوینش دیوالیہ ہو چکا ہے ، تو اس نے اس کی طرف منہ موڑ لیا۔ سردار کی ایک بیٹی ہے جسے روما ( امرتا سنگھ ) کہتے ہیں۔ وہ اور سنی کے بچپن کے دوست ہیں۔

سردار گھوڑوں کا فارم خریدتا ہے ، جو سنی کی زرعی زمین کے قریب ہے۔ایک دن سنی اپنی ماں کے ساتھ ریلوے اسٹیشن گیا تو وہاں اسے روما نظر آئی ، ان دونوں نے ایک دوسرے کو کئی سالوں کے بعد دیکھا تھا۔ سنی نے اسے فوری طور پر پہچان لیا ، لیکن روما سنی کو نہ پہچان پائی۔ اس کے بعد ان دونوں کا اکثر آمنا سامنا ہوتا ہے۔ ان کا مسلسل جھگڑا رہتا ہے ، لیکن جلد ہی روما کو پتہ چل جاتا ہے کہ وہ اس کا بچپن کا دوست ہے ۔

ستارے

موسیقی و نغمات

اس فلم میں اپنے وقت کے 5 مقبول ترین گیت ہیں جو لتا منگیشکر اور شبیر کمار نے گائے ہیں ، جن کی موسیقی آر ڈی برمن نے ترتیب دی تھی

نمبر.عنوانگلوکارطوالت
1."جب ہم جواں ہوں گے"شبیر کمار, لتا منگیشکر7:10
2."تیری تصویر مل گئی"شبیر کمار4:43
3."تم نے دی آواز"شبیر کمار5:01
4."اپنے دل سے بڑی دشمنی کی"شبیر کمار, لتا منگیشکر5:28
5."بادل یوں گرجتا ہے"شبیر کمار, لتا منگیشکر5:39

ایوارڈ نامزدگی

فلم فیئرمیں اس فلم کو متعدد زمروں میں نامزد کیا گیا تھا ، لیکن کوئی کامیابی حاصل نہیں کر سکی۔

انفرادیت

سنٹرل بورڈ آف فلم سرٹیفیکیشن سے یو / اے درجہ بندی (والدین کی رہنمائی کے ساتھ ) کا سرٹیفیکیت حاصل کرنے والی یہ شاید پہلی ہندوستانی فلم تھی۔

حوالہ جات

  1. Lal، Vinay؛ Nandy، Ashis (2006)۔ Fingerprinting Popular Culture: The Mythic and the Iconic in Indian Cinema۔ اوکسفرڈ یونیورسٹی پریس۔ ص 77۔ ISBN:0-19-567918-0
  2. Aḵẖtar، Jāvīd؛ Kabir، Nasreen Munni (2002)۔ Talking Films: Conversations on Hindi Cinema with Javed Akhtar۔ اوکسفرڈ یونیورسٹی پریس۔ ص 49۔ ISBN:978-0-19-566462-1۔ JA: I write dialogue in Urdu, but the action and descriptions are in English. Then an assistant transcribes the Urdu dialogue into Devnagari because most people read Hindi. But I write in Urdu.
  3. "Box Office 1983"۔ Box Office India۔ 15 جنوری 2013۔ 15 جنوری 2013 کو اصل سے آرکائیو کیا گیا

بیرونی روابط

  • Betaab on IMDb

Strategi Solo vs Squad di Free Fire: Cara Menang Mudah!