صرف خاص (ہندی: राजभत्ता، انگریزی: Privy Purse) کسی آئینی یا جمہوری بادشاہت میں ریاست کے خود مختار حکمرانوں اور شہنشاہی خاندانوں کو ملنے والی خصوصی رقم کو کہا جاتا ہے۔ بھارت میں سنہ 1950ء میں جمہوری آئین نافذ ہونے کے بعد صرف خاص دینے کا آغاز ہوا تھا۔ انگلستان، برطانیہ، جاپان یا دیگر یورپی ممالک (جہاں صرف ایک شاہی خاندان ہوتا ہے) کے برعکس بھارت میں (جمہوریہ کے ابتدائی سالوں میں) کل 562 شاہی خاندان تھے۔ یہ شاہی خاندان اور رجواڑے ان سابقہ ریاستوں کے حکمران تھے جنھوں نے آزاد بھارت میں اپنی ریاستوں کو ضم کیا اور یوں متحدہ بھارتی جمہوریہ کا قیام عمل میں آیا تھا اور اس انضمام کے بعد ان خاندانوں نے اپنے تمام اختیارات حکومت ہند کو سونپ دیے تھے۔ ان نوابی ریاستوں کے بھارتی اتحاد میں انضمام کے منجملہ شرائط میں سے ایک شرط یہ تھی کہ ریاستوں کے حکمرانوں اور ان کے جانشینوں کو تاحیات حکومت ہند کی جانب سے کچھ رقم بھتے کے طور پر دی جائے گی، اسی رقم کو صرف خاص کہا جاتا ہے۔ دراصل اس نظام کو برطانیہ میں جاری صرف خاص کے نظام کی بنیاد پر بنایا گیا تھا۔ تاہم صرف خاص کے اس نظام کو سنہ 1971ء میں آئین ہند کی چھبیسویں ترمیم کے تحت اندرا گاندھی کے دور حکومت میں دو سالہ قانونی جد و جہد کے بعد ختم کر دیا گیا۔[1][2][3]
تسمیہ
برطانیہ اور بھارت میں اس رقم کو انگریزی میں پریوی پرس، اردو میں صرف خاص اور ہندی میں راج بھتا، شاہی بھتا یا وشیش بھتا کہا جاتا ہے۔ جمہوریہ بھارت میں سابقہ شاہی خاندانوں کو مل ہی اس رقم کو پریوی پرس یا راج بھتا کہنا زیادہ مناسب نہیں کیونکہ دیگر ممالک کے برعکس بھارت میں یہ رقم ایک معاہدہ کے تحت دی جا رہی تھی اور آئینی طور پر کسی بھی بھتے کو سرکاری یا شاہی درجہ حاصل نہیں تھا، چنانچہ اس رقم کو صرف خاص (विशेश भत्ता) کہنا زیادہ مناسب ہے۔
تاریخ
برطانوی دور حکومت میں ہندوستان میں برطانیہ کے زیر نگین علاقوں کے علاوہ تقریباً 562 آزاد ریاستیں تھیں۔ یہ تمام ریاستیں ایک معاہدہ کے تحت برطانوی حکومت کے تابع تھیں، ان ریاستوں کی حفاظت اور امور خارجہ برطانوی حکومت کے ذمہ تھے۔ ان نوابی ریاستوں کا کل رقبہ برصغیر کے تہائی حصے پر مشتمل تھا، ان ریاستوں کے حکمرانوں کو اپنے اندرونی معاملات میں مکمل خود مختاری حاصل تھی۔ برطانوی راج میں ان ریاستوں کی اہمیت و حیثیت معاہدوں کی بنیاد پر طے کی گئی تھی نیز بندوقوں اور توپوں کی سلامی کا نظام قائم تھا جس میں بندوقوں اور توپوں کی تعداد سے ریاست کی اہمیت اور حیثیت کا اندازہ لگایا جاتا تھا۔ سنہ 1947ء میں برطانوی پارلیمان میں منظور ہونے والے قانون آزادی ہند کے تحت برطانیہ نے ہندوستان کو بھارت اور پاکستان میں تقسیم کر کے انھیں آزادی دی اور اپنا تسلط ختم کر دیا اور ان نوابی ریاستوں کو بھارت یا پاکستان میں ضم ہونے یا آزاد رہنے کا اختیار دیا گیا۔[4] سنہ 47 کے اختتام تک بیشتر ریاستوں نے بھارت یا پاکستان میں انضام کا فیصلہ کر لیا اور انضمام کے دستاویزوں پر دستخط کر دیے، تاہم کچھ ریاستوں نے آزاد رہنے کا فیصلہ کیا جن میں تراونکور، بھوپال اور جودھپور نے مذاکرات کے بعد انضمام کا فیصلہ کر لیا۔ ان مذاکرات کو کامیاب بنانے میں بھارت کے پہلے وزیر داخلہ ولبھ بھائی پٹیل اور وی پی مینن کا اہم کردار تھا۔ تاہم تین ریاستیں کشمیر، حیدرآباد اور جوناگڑھ نے الحاق کو قبول نہیں کیا، چنانچہ ان ریاستوں کو فوجی کارروائی کے ذریعہ بھارت میں ضم کیا گیا۔
انضمام کے بعد یہ ریاستیں اپنی حفاظت، نظام مواصلات اور امور خارجہ کو حکومت ہند کو سونپنے کی پابند تھیں جس کے بعد ان ریاستوں کا انتظام بھی تقریباً برطانوی عہد حکومت ہی کی طرح تھا۔ سنہ 1949ء کے بعد ان ریاستوں کو آئینی نظام حکومت میں مکمل ضم اور اسی کے ساتھ سابق حکمرانوں کے شاہی خطاب اور القاب کو سرکاری درجہ دیا گیا۔ نیز ان سابق حکمرانوں کے لیے ایک خاص بھتے کی منظوری دی گئی۔ 1947ء میں شاہی خاندانوں کو اپنی ریاستی جائداد رکھنے کی اجازت دی گئی تھی لیکن 1949ء میں اس اجازت کو منسوخ کر کے ان ریاستی جائدادوں کو حکومت ہند نے اپنی تحویل میں لے لیا۔ بعد ازاں سنہ 1971ء میں آئین ہند کی چھبیسویں ترمیم کے تحت سابق حکمرانوں اور ان کے جانشینوں کو دیا جانے والا صرف خاص بھی پارلیمان میں منظور کر کے ختم کر دیا گیا۔
صرف خاص کی قیمتیں
صرف خاص کی رقم کا تعین متعدد امور کو سامنے رکھ کر کیا جاتا تھا۔ مثلاً ریاست کی آمدنی، توپوں کی سلامی کی تعداد، ریاست کی تاریخی اہمیت وغیرہ۔ عموماً صرف خاص کی رقم 5،000 روپے سالانہ سے لاکھوں روپے تک تھی۔ 562 ریاستوں میں سے 102 ریاستیں ایسی تھیں جنہیں ایک لاکھ سے زائد صرف خاص ملتا تھا۔ جبکہ 6 ریاستیں حیدرآباد، میسور، تراونكور، بڑودا، جے پور اور پٹیالہ ایسی تھیں جنہیں دس لاکھ سے زائد رقم ملتی تھی۔ ان کے علاوہ متعدد چھوٹی جاگيروں کو ریاستوں کی طرف سے محض حقیر مراعات ملتی تھیں۔ ریاست حیدرآباد جسے ابتدا میں 4,285,714 روپے دیے جاتے تھے، کچھ ہی برسوں میں کم کر کے بیس لاکھ کر دیے گئے۔ نیز عموماً حکومت ہند جانشینوں کو صرف خاص کے لیے کم رقم دیا کرتی تھی جو کچھ برسوں بعد بالکل ختم کر دی گئی۔[5]
ریاست کا نام
صرف خاص کی رقم (روپے میں)
دیگر تفصیلات
میسور
26,00,000
جانشینوں کو صرف خاص نہیں
حیدرآباد
20,00,000
جانشینوں کو صرف خاص نہیں (سنہ 1967ء)
تراونکود
18,00,000
جانشینوں کو صرف خاص نہیں
جے پور
18,00,000
جانشینوں کو صرف خاص نہیں
پٹیالہ
17,00,000
جانشینوں کو صرف خاص نہیں
بڑودا
13,64,000
جانشینوں کو صرف خاص نہیں (سنہ 1951)
ادے پور (میواڑ)
10,00,000
کشمیر
10,00,000
کولہاپور
10,00,000
گوالیار
10,00,000
جانشینوں کو صرف خاص نہیں (سنہ 1961)
جودھپور
10,00,000
جانشینوں کو صرف خاص نہیں (سنہ 1952)
نوانگر
10,00,000
بیکانیر
10,00,000
جانشینوں کو صرف خاص نہیں (سنہ 1950)
بھاؤنگر
10,00,000
ریوا
10,00,000
کچھ
8,00,000
گونڈال
8,00,000
موروی
8,00,000
کچ بہار
7,00,000
جانشینوں کو صرف خاص نہیں
کوٹا
7,00,000
رامپور
6,60,000
جانشینوں کو صرف خاص نہیں (سنہ 1966)
بھوپال
6,20,000
جانشینوں کو صرف خاص نہیں (سنہ 1960)
الور
5,20,000
بھرت پور
5,02,000
اندور (ہولکر ریاست)
5,00,000
جانشینوں کو صرف خاص نہیں (سنہ 1961)
نابھا
4,10,000
راج پیپلا
3,97,946
فریدکوٹ
3,81,400
دھرنگ دھرا
3,80,000
پوربندر
3,80,000
تریپورا
3,30,000
ایڈر
3,28,000
جند
3,28,100
مئ یُور بھَنْج
3,27,400
تِہْڑی-گرھوال ریاست
3,00,000
دھار
2,90,000
راج کوٹ
2,85,000
بوندی
2,81,000
وارانسی (بنارس)
2,80,000
کوریا
2,78,700
ٹونک
2,78,00
پالن پور
2,75,000
کپورتھلا
2,70,000
پُدُکّوٹّئی (پُڑُکّوٹّئی)
2,66,500
دھَول پور
2,64,000
منی پور
2,54,000
جانشینوں کو صرف خاص نہیں (1955)
پٹنہ
2,49,600
کوچی
2,35,000
سانگلی
2,32,000
جانشینوں کو صرف خاص نہیں (سنہ 1965)
لمبڑی
2,30,000
بریا
2,25,000
منڈی
2,20,000
چھوٹا ادے پور
2,12,000
سروہی
2,12,600
ڈُنگ پور
1,98,000
اورچھا (بہ وائے مجہول)
1,85,300
جیسلمیر
1,80,000
دیواس کنِشٹھ (بہ یائے مجہول)
1,80,000
پلیٹانا
1,80,000
وانکانیر
1,80,000
جاورا
1,75,000
رائے گڑھ
1,72,600
بنسدا
1,60,000
دتیا
1,54,300
جس دان
1,50,000
دھرم پور
1,50,000
بستر
1,50,000
جانشینوں کو صرف خاص نہیں (سنہ 1961)
رتلام
1,50,000
پنّا
1,47,300
وادھون
1,46,915
سرگوجا
1,45,300
دیواس ورِشٹھ (یہ یائے مجہول)
1,45,000
بروانی
1,45,000
کیونجھار
1,41,500
پھالٹن
1,40,442
راج گڑھ
1,40,000
جنجیرہ
1,39,580
کھمبات
1,38,000
چمبا
1,38,000
کشن گڑھ
1,36,000
جھالاواڑ
1,36,000
گنگ پور
1,35,100
لُناودا
1,31,000
رادھن پور
1,29,000
جھابؤا
1,27,000
بانس واڑا
1,26,000
جَوہار
1,24,000
جیت پور
1,21,536
نرسنگھ گڑھ
1,15,000
کالا ہانڈی
1,14,000
سنت
1,12,000
مالیر کوٹلہ
1,10,000
دھرول (بہ وائے مجہول)
1,10,000
ساونت واڑی
1,07,500
کرولی
1,05,000
خیر گڑھ
1,02,300
پرتاپ گڑھ
1,02,000
جُبّال
1,01,000
چھترپور
1,00,350
بلکھا
1,00,000
تھانہ دیولی
1,00,000
چَرکھاری
95,900
بامرا
95,300
علی راج پور
95,000
دانتا
92,000
جام کھنڈی
91,163
لکھتر
91,000
سندور
90,000
شاہ پورا
90,000
ڈھینکانال (بہ یائے مجہول)
89,700
بھور
89,042
سیرئی کیلا
88,900
والا
88,750
واگھٹ
80,000
(ایک اندازے کے مطابق 18,000)
بشہر
80,000
وادیا
78,250
لاٹھی
77,500
سونپور
76,700
اوندھ
75,212
اجے گڑھ
74,700
بیجاور
70,700
جنبو گھوڑا
70,000
بلاسپور
70,000
سیلانا
70,000
کانکیر
68,700
بالاسینور
68,000
کوٹڈا سنگانی (بہ وائے مجہول)
67,000
جشپور
66,300
باجنا
65,500
کوردھا
63,800
سارن گڑھ
63,600
نیا گڑھ
62,800
تال چیر
62,500
سائیلا
62,500
کلسیا
60,000
جانشینوں کو صرف خاص نہیں (سنہ 1961)
کوروائی (پہلا واؤ، وائے مجہول)
60,000
جانشینوں کو صرف خاص نہیں
کھلچی پور
60,000
نالا گڑھ
60,000
جانشینوں کو صرف خاص نہیں
سوکیت
60,000
جانشینوں کو صرف خاص نہیں
مئی ہر
56,500
ساگوڑ
55,400
موڈھول
55,300
بتگان پلی
53,900
تھارڈ
53,400
مولی
53,000
بونائی
52,800
سمتھر
51,800
چوڑا
51,250
مِراج (کنِشٹھ)
50,454
ادے پور (چھتیس گڑھ)
50,000
لوہارو
50,000
وجے نگر
50,000
کُرُندواد ورِشٹھ
49,924
جاٹھ
49,924
کُرُندواد کنِشْٹھ 1
49,270
کُرُندواد کنِشْٹھ 2
49,270
پٹودی
48,000
واؤ
48,200
سیتا مئو
48,000
ملیا
47,500
باؤنی
46,850
بھدرواہ
46,460
ویرپور
44,500
منسا
41,200
مالپور
40,600
نیلگری
40,000
کیونتھال
39,700
سنجیلی
38,900
رام درگ
38,818
وانود (ونود)
38,430
بروالا
36,510
اتھ گڑھ
36,100
کشل گڑھ
34,775
واساود
34,400
دوجنا
34,000
جیناباد
33,800
کھنڈپاڑا
33,600
دس پلا
33,500
کھارساون
33,000
جوبت
32,500
کاٹھی واڑا
32,000
ہندول
32,000
ساوانور
30,316
کھِرسرا
30,000
پیپلودا
30,000
سُرگنا
30,000
رائے راکھول
29,700
سکتی
29,000
گھوداسر
28,420
سودسنا
28,200
علی پورہ
28,150
نرسنگھ پور
28,100
کوٹی
27,250
سوہاول
25,900
پال لہارا
25,000
مکرائی
25,000
رنپور
25,000
امبلیارا
24,500
وتھل گڑھ
23,220
بارمبا
22,700
موہن پور
20,700
چھوئی کھدان
20,300
تھی اوگ
20,000
نم کھیڑا
20,000
پٹ دی
20,000
بل سان
20,000
مانڈوا
19,920
جفراباد
19,310
اومیٹا
19,200
ساتھمبا
19,130
باگھل
18,700
پاٹھری
18,250
سریلا
18,250
ٹھاروچ
18,100
چنگ بھاکر
17,300
رَناسن (ریہواڑ)
17,100
مہلوگ
16,500
جلیا دیوانی
16,135
بھجّی
16,000
دھمی
15,760
لودھیکا
15,690
کھنیادانا
15,600
کوٹھی
15,400
واسنا
15,100
گوری ہر
15,000
نمرانا
15,000
کمھار سائیں
14,500
کھدل
14,500
برَوندھا
14,500
ولاسنا
14,200
لوا
12,500
ورسودا
12,500
کٹوسان
12,100
جامنیا
12,000
ایلول
11,700
ٹیگیریا
11,200
پال دیو
10,400
لوگاسی
10,100
گرولی
10,050
جسو
8,600
پندرا
8,100
بیری
7,750
مگوڑی
7,370
ٹوڑی فتحپور
7,000
متھوار
6,000
وادی جاگیر
6,000
جگنی
5,950
تاراؤں
5,850
بیہت
5,600
بھے سوندا
5,600
پاہرا
5,300
مادھن
5,200
کامتا رجولا
5,000
دھوروئی
5,000
نئی گاون ریبائی (بہ یائے مجہول)
5,000
راج گڑھ (بھوپاور)
5,000
وکھت پور
4,700
کانیٹھی
4,400
گُھنڈ
4,200
جانشینوں کو صرف خاص نہیں
سانگری
3,600
جانشینوں کو صرف خاص نہیں (سنہ 1965)
کونیہار
3,600
جانشینوں کو صرف خاص نہیں (سنہ 1964)
لیکھی
3,540
پلاج
3,500
ہاپا
3,430
تاجپوری
3,000
بانکا پہاڑی
3,000
بیجنا
3,000
راتیش
3,000
جانشینوں کو صرف خاص نہیں
راوِن گڑھ
3,000
جانشینوں کو صرف خاص نہیں
دیدھروٹا (ی اور واؤ مجہول)
2,760
ڈیلٹاہ
2,400
جانشینوں کو صرف خاص نہیں (سنہ 1949)
دارکوٹی
2,400
جانشینوں کو صرف خاص نہیں (سنہ1953)
دھادی
2,400
جانشینوں کو صرف خاص نہیں (سنہ 1952)
بیجا
2,400
جانشینوں کو صرف خاص نہیں (سنہ 1950)
منگل
2,400
جانشینوں کو صرف خاص نہیں (سنہ 1946)
کٹھودیا
192
صرف خاص کا اختتام
نوآزاد بھارت میں صرف خاص کے متعلق عموماً منفی رائے تھی، نیز اس وقت کے بھارت کے اقتصادی حالات کے پیش نظر اس نظام کو بھارتی معیشت پر بوجھ تصور کیا جاتا تھا۔ مزید ان سابق حکمرانوں کے شاہی خطاب اور القاب کو بھی غیر آئینی اور غیر جمہوری خیال کیا گیا۔ چنانچہ خصوصی مراعات اور صرف خاص کو ختم کرنے کی تجویز پارلیمان میں سب سے پہلے 1969ء میں پیش کی گئی۔ لیکن اس وقت راجیہ سبھا میں محض ایک ووٹ کی کمی کی وجہ سے یہ تجویز منظور نہیں ہوئی، 149 ووٹ اس کی تائید میں جبکہ 75 ووٹ اس کے خلاف تھے۔[6] سنہ 1971ء میں اس تجویز کو دوبارہ پیش کیا گیا اور اس وقت آئین ہند کی چھبیسویں ترمیم کے تحت اسے منظور کر لیا گیا۔[3] اس وقت کی بھارتی وزیر اعظم اندرا گاندھی نے بھارت کے تمام شہریوں کے یکساں حقوق اور حکومت کے میزانیہ کو کم کرنے کی ضرورت کے پیش نظر اس معاملہ پر خصوصی توجہ کی۔ چنانچہ آئین ہند کی اس ترمیم کے بعد صرف خاص کے نظام کا مکمل خاتمہ ہو گیا اور ہندوستان میں صدیوں سے چلی آ رہی بادشاہت کے آخری آثار بھی ختم ہو گئے۔ اس قانون کی منظوری کے بعد کئی شاہی خاندانوں نے اس بل کی مخالفت کرتے ہوئے عدالتوں میں عرضیاں داخل کیں لیکن ان کی درخواستیں مسترد کر دی گئیں۔ سنہ 1971ء میں شاہی خاندانوں کے بہت سے افراد انتخابات میں کھڑے ہوئے لیکن کامیابی نہیں مل سکی۔[7][8]
↑"H. H. Maharajadhiraja Madhav Rao vs Union of India on 15 December, 1970"۔ Indian Kanoon۔ ص See para 44۔ 2018-12-25 کو اصل سے آرکائیو کیا گیا۔ اخذ شدہ بتاریخ 2012-10-16۔ The Bill was voted upon in the Lok Sabha on September 2, 1970. 332 votes for and 154 votes against it, were cast. It was considered in the Rajya Sabha ,on September 5, 1970, and was defeated, 149 voting for and 75 against it. It failed in the Rajya Sabha to reach the requisite majority of not less than two-thirds of the members present and voting.