امینہ اردوغان کی پیدائش اسکودار، استنبول میں پیدا ہوئی۔ جو نسلا عرب ہے، اس کا خاندان جنوب مشرق صوبہ سعرد[3] سے تعلق رکھتا ہے۔امینہ اپنے ماں باپ کے پانج بچوں میں سب سے چھوٹی ہے۔
امینہ نے متہٹ پاشا اکرم آرٹ اسکول میں داخلہ لیا، لیکن سند یافتگی سے قبل ہی چھوڑ دیا۔ وہ جوانی کے وقت سے ہی سماجی سرگرمیوں میں بڑھ چڑھ کر حصہ لیتی رہی ہیں۔ امینہ "آئیڈیلسٹ ویمنز ایسوسی ایشن" کے بانی ارکان میں شامل تھیں، جس کا نام انھوں نے خود رکھا تھا۔ انھوں نے نیشنل ترک اسٹوڈنٹ یونین اور لیڈیز فاؤنڈیشن فار سائنس و کلچر کے زیر اہتمام تقاریب کا اہتمام کیا۔ اس عرصے کے دوران میں، انھوں نے رجب طیب اردوان سے ملاقات ہوئی اور ان سے شادی کر لی۔
خاندان
رجب طیب اردوان اور امینہ گلبران نے 4 فروری 1978ء کو شادی کی۔ ان کے چار بچے ہیں: سمیہ ایردوان، بلال اردوغان احمد براق، ایردوان۔
سیاسی زندگی
7 دسمبر 2010ء کو وزیر اعظم یوسف رضا گیلانی نے امینہ ایروان اعلیٰ پاکستانی اعزاز نشان پاکستان دیا، جو پاکستان میں سیلاب زدہ لوگوں کے لیے ان کی ذاتی کوششوں کے اعتراف میں تھا۔ اکتوبر 2010ء میں، ایردوان نے پاکستان کا دورہ کیا اور سیلاب زدہ علاقوں میں سیلاب سے ہونے والی تباہی کا ذاتی طور پر مشاہدہ کیا اور ملک کے سیلاب متاثرین کی امداد کے لیے چندہ اکٹھا کرنے کی مہم میں نمایاں حصہ لیا۔[4]
16 فروری 2011ء، ایمینہ ایردوان کو برسلز میں منعقدہ ایک تقریب میں کرینس مونٹانا فورم کے تحت "پرائم ڈی لا فانڈیشن" پیش کیا گیا۔۔[5]
خاتون اول نے کم عمری کی شادی کی مخالفت کرنے میں فعال کردار ادا کیا ہے اور واضح طور پر کہا ہے کہ "جبری طور پر بچوں کی شادی کسی بھی حالت میں ناقابل قبول ہے"۔[6]