یہ پاک و روشن وطن ہمارا ایک اردو ملی نغمہ ہے۔
نغمہ
- یہ پاک و روشن وطن ہمارا، ہماری جاں ہے، ہماری جاں ہے
- یہاں کا ہر رنگ، ہر نظارہ ہماری جاں ہے، ہماری جاں ہے
- ہماری آن اور ہماری عزت ہے اس کا پرچم
- ہماری شان اور ہماری شوکت ہے اس کا پرچم
- جبیں پہ اس کے یہ چاند تارہ ہماری جاں ہے، ہماری جاں ہے
- یہ پاک و روشن وطن ہمارا، ہماری جاں ہے، ہماری جاں ہے
- یہاں کا ہر رنگ، ہر نظارہ ہماری جاں ہے، ہماری جاں ہے
- اسے سجا کر ہم اپنی قسمت سنوار دیں گے
- دمکتی کرنوں سے اس چمن کو نکھار دیں گے
- یہ روشنی کا حسیں مینارہ ہماری جاں ہے، ہماری جاں ہے
- یہ پاک و روشن وطن ہمارا، ہماری جاں ہے، ہماری جاں ہے
- یہاں کا ہر رنگ، ہر نظارہ ہماری جاں ہے، ہماری جاں ہے
- ہم اپنی محنت سے اس کو رنگِ بہار دیں گے
- جو وقت آیا تو اپنی جانیں بھی وار دیں گے
- یہاں کا ہر پُھول، ہر شرارہ ہماری جاں ہے، ہماری جاں ہے

متعلقہ مضامین