ماقبل تاریخ اور قدیم دور میں رقص قدرت اور الہیاتی قوتوں کے ساتھ تال میل کا ایک رسمی ذریعہ تھا۔ رقص کی اس قدیم جنتری پرمبنی رسم اور فرقوں کے رقص صرف الگ تھلگ عناصر ساتھ ہی صدیوں کے بدلنے کے ساتھ بچ گئے ہیں۔ یوکرین میں مسیحیت کے تعارف کے ساتھ یہ رقص مسیحی رسومات کے ساتھ مرکب اور چرچ کی جنتری اور مسیحی تہوار کے مطابق ڈھال لیے گئے تھے۔ قدیم باقیات (دیکھیے: یوکرین کا مسیحیانا) اور کچھ قدیم رقص کے بعض تذکرے تحریری ذرائع میں پائے جا سکتے ہیں، لیکن ان میں سے سب سے بڑی تعداد کو قدیم یوکرینی لوک گیتوں پا سکتے ہیں۔ رقص کے لیے سب سے قدیم سلاوی لفظ پلیاس ہے جبکہ جدید لفظ تانیتس مغربی یورپی زبانوں سے ادھار لیا گیا ہے۔[1]
قدیم رقص کا پس منظر
قدیم یوکرین رقص دراصل زرعی رقص کھیل تھے۔ ان کی بنیادی شکلیں شمس پرستی تھی جو عظیم ترین زندگی دینے کی طاقت سمجھی جاتی تھی۔ سب سے زیادہ وسیع پیمانے پر معلوم موسم بہار خورووودی (گولائی دار ہم آوازی رقص) تھے، جنہیں کریویی تانیتس، پودولیانوچکا، پیرے پیلکا، یہیلوچکا اور ویربووا دوشچیچکا ہیں۔ رفتہ رفتہ، -
ویسنیانکی-ہاہیلکی نئے موضوعات کے ساتھ سے بہتر سے بہتر ہوتے گئے اور ان میں سے کچھ غلامی کے دور (زیلمان، بوندریونا اور دیگر) کے تحت زندگی کی تصویر انداز پہنچاتے گئے۔ عام طور پر، ویسنا ہاہیلکی ایک نغمہ سے سجاکر پیش کیا جانے والا کردار ہے؛ ان تحریکوں، نرم اورپرسکون اور مجتنب نوعیت کا حامل ہوتا ہے۔[1]
جدید یوکرینی رقص
جدید یوکرینی رقص قدیم طرزکے رقص کے ساتھ ساتھ نئے اطوار کا بھی مظاہرہ کرتا ہے۔ اس میں ایک جدید طرز 2012ء کے ٹیلی ویژن شو یوکرینز گاٹ ٹیلنٹ کے عطائی عمرزاکوف کی طرف سے متعارف اور مقبول رقص کا طرز روبوٹ ڈانس ہے جس میں رقاصوں پر روبوٹوں کی طرح رقص کرنا لازم ہے۔[2]
بین الاقوامی رقص تقاریب میں شرکت
بھارتی ریاست شمالی ہماچل پردیش اور کچھ دیگر ریاستوں میں ہرسال ہونے والے بین الاقوامی لوک رقص میلے میں دنیا بھر سے آنے والے لوک ناچ کے ماہرین حصہ لیتے ہیں۔ یہ لوک ناچ کے فیسٹیول یا تقاریب عمومًا ہندو تہوار دسہرہ/ وجیا دشمی کے موقع پر رکھے جاتے ہیں۔ رقص کی تقاریب میں شراکت دار کئی ممالک سے جمع ہوتے ہیں۔ ان میں خاص طور سے حصہ لینے والے ممالک یوکرین، سوریہ، نیپال،اور روس سے آنے والے فنکاروں نے اپنے اپنے ثقافتی رقص دکھاکر شائقین سے داد وصول کرتے ہیں۔ اس طرح یوکرین شرکاء اپنے انفرادی تہذیبی رقص کا دنیا کے آگے مظاہرہ کرتے ہیں۔[3]