یوم انسداد جذام

یوم انسداد جذام ہر سال 30 جنوری کو بھارت میں منایا جاتا ہے۔ اس دن آزاد بھارت کے بابائے قوم مانے جانے والے رہنما مہاتما گاندھی کو ایک مذہبی جنونی شخص ناتھورام گوڈسے نے 1948ء میں گولی مارکر ہلاک کر دیا تھا۔ گاندھی اپنی زندگی میں جذامیوں کے لیے فکرمند تھے اوران کے لیے کئی اقدامات اٹھا چکے تھے۔ اس مرض سے متاثرہ افراد کا سابرمتی آشرم میں علاج بھی کیا گیا تھا۔

بھارت میں جذام کی روک تھام میں پیش رفت

سرکاری اعداد و شمار کی رو سے بھارت میں جذام کے معاملوں میں نمایاں کمی آئی ہے۔ اس کی اہم وجہ یہ بتائی گئی ہے کہ حکومت نے ہمہ ڈرگ علاج (multi-drug Leprosy treatment NLEP-National Leprosy Eradication Program) سبھی سرکاری اسپتالوں مفت طور پر مہیا کیا ہے۔

یوم انسداد جذام کے مقاصد

  • عوامی بیداری
  • متاثرہ افراد کا مفت علاج
  • مریضوں میں بہتر روزمرہ کی زندگی گزارنے کا نفسیاتی طور پر قوی جذبہ پیدا کرنا
  • سبھی متاثرین تک علاج، بازآبادکاری اور دیکھ ریکھ کو یقینی بنانا
  • مرض کے اضافے یا تخفیف کے صحیح اعدادوشمار کا تعین۔[1]

مزید دیکھیے

حوالہ جات

  1. "آرکائیو کاپی"۔ 2015-06-28 کو اصل سے آرکائیو کیا گیا۔ اخذ شدہ بتاریخ 2015-07-04

Strategi Solo vs Squad di Free Fire: Cara Menang Mudah!