یوم اطفال (پاکستان)

پاکستان سمیت دنیا کے کئی ممالک میں 20 نومبر کو بچوں کا دن ’’یونیورسل چلڈرن ڈے‘‘منایا جاتا ہے۔ اس دن کے حوالے سے بچوں کے حقوق کے لیے کام کرنے والی این جی اوز اور سماجی تنظیموں کے زیر اہتمام واک، سیمینار اور دیگر تقریبات کا اہتمام کیا جاتا ہے۔[1]

ڈاک ٹکٹ

ماضی میں ہر سال 17 اکتوبر کو پاکستان میں یوم اطفال منایا جاتا تھا۔ اس خصوص میں اکتوبر 1968ء کو عالمی یوم اطفال کے موقع پر پاکستان کے محکمہ ڈاک نے 15پیسے مالیت کا ایک یادگاری ڈاک ٹکٹ جاری کیا جس کا ڈیزائن پاکستان سیکیورٹی پرنٹنگ کارپوریشن کے جناب عبد الرؤف نے تیا رکیا تھا۔ اس ڈاک ٹکٹ پر انگریزی میں لکھا تھا کہ اچھی صحت ہر بچے کا بنیادی حق ہے۔ چونکہ اس وقت تک بنگلہ دیش مشرقی پاکستان کے طور پر ملک کا حصہ تھا، اس لیے ملک کا نام انگریزی، اردو اور بنگلہ میں لکھا تھا۔[2]

حوالہ جات

Strategi Solo vs Squad di Free Fire: Cara Menang Mudah!