ہما محمود عابدین (پیدائش 28 جولائی 1976 ء) ایک امریکی پاکستانی سیاسی خاتون ہیں جو ہیلری کلنٹن کی صدر ریاست ہائے متحدہ امریکا کی مہم کے نائب صدر تھیں۔ اس سے قبل عابدین 2009 سے 2013 تک امریکا کے سیکرٹری اسٹیٹ کلنٹن کی ڈپٹی چیف بھی رہ چکی تھیں۔
2010 میں عابدین نے انتھونی وینئر سے شادی کی جو اس وقت نیو یارک میں امریکی نمائندہ تھا۔ 19 مئی 2017 کو اس نے اپنے شوہر سے طلاق کے لیے دعوی دائر کیا کیونکہ اسی دن اس کا شوہر بچوں کو فحش مواد کی منتقلی کے لیے مجرم ثابت ہوا تھا۔