ٹھوس، مائع یا گیس پر مشتمل ایسا آمیزہ جو کسی دیے گئے نمونے میں اپنے اجزاء کا یکساں تناسب رکھتا ہو، ہم جنس آمیزہ (انگریزی: homogeneous mixture) کہلاتا ہے۔
کیمیا میں ایک آمیزہ ہم جنس آمیزہ کہلائے گا اگر اس کے حجم کو دو برابر حصوں میں تقسیم کر دیا جائے تو دونوں حصوں میں کیمیائی اشیاء کے مواد کی مقدار یکساں ہو گی۔ ہم جنس آمیزے کی ایک مثال ہوا ہے۔
ٹھوس، مائع یا گیس پر مشتمل ایسا آمیزہ جو کسی دیے گئے نمونے میں اپنے اجزاء کا یکساں تناسب نہ رکھتا ہو، غیر ہم جنس آمیزہ (انگریزی: heterogeneous mixture) کہلاتا ہے۔
کیمیا میں ایک آمیزہ غیر ہم جنس آمیزہ کہلائے گا اگر اس کے حجم کو دو برابر حصوں میں تقسیم کر دیا جائے تو دونوں حصوں میں کیمیائی اشیاء کے مواد کی مقدار یکساں نہ ہو گی۔ غیر ہم جنس آمیزے کی ایک مثال پانی اور مٹی کا آمیزہ ہے۔