ایبٹ آباد ہاکی اسٹیڈیم پاکستان کے صوبہ سرحد میں واقع شہر، ایبٹ آباد میں ایک بڑا فیلڈ ہاکی کے کھیل کا میدان ہے۔
میدان
ہاکی کے کھیل کے لیے اس میدان کو پوری طرح سے آسٹروٹرف سے ڈھک دیا گیا ہے اور یہاں ترقیاتی منصوبوں میں فی الحال تماشائیوں کے لیے جگہ اور کھلاڑیوں کے لیے سستانے کے کمروں کی تعمیر جاری ہے۔ اس منصوبے کے مکمل ہونے پر یہ میدان بین الاقوامی مقابلوں کے لیے موزوں قرار دیا جائے گا۔ یہ میدان ایبٹ آباد شہر میں سرکلر روڈ پر واقع ہے۔ یہاں اب تک سہولیات ناکافی ہونے کی بنا پر کوئی بھی عالمی مقابلہ منعقد نہیں ہو سکا، قومی مقابلے اور قومی ٹیم کی مشقیں بہرحال یہاں سارا سال جاری رہتی ہیں۔
حوالہ جات
[1]آرکائیو شدہ بذریعہ geosuper.tv جیو سوپر کی خبر