ہاوڑہ پل مغربی بنگال، بھارت میں دریائے ہوگلی پر واقع ایک پل ہے۔ 1943ء میں تعمیر شدہ اس پل کا اصل نام نیا ہاوڑہ پل (New Howrah Bridge) تھا کیونکہ اسے ہاوڑہ اور کولکاتا کو ملانے والے قدیم پیرک تختہ پل (Pontoon bridge) کی جگہ بنایا گیا تھا۔ 14 جون 1965ء کو اس کا نام تبدیل کر کے نوبل انعام یافتہ ہندوستانی ادیب رابندر ناتھ ٹیگور[10] کے نام پر رابندر سیتو (Rabindra Setu) رکھ دیا گیا، تاہم اسے اب بھی ہاوڑہ پل کے نام سے ہی جانا جاتا ہے۔
ہوڑہ پل کی خصوصیات
ہاوڑہ پل کی خصوصیت یہ ہے کہ دریائے ہگلی پر واقع 1،500 فٹ لمبے اس پل میں ایک بھی ستون نہیں ہیں اور بنا کسی ستون کے سہارے یہ پل صرف ندی کے دونوں کناروں کے سہارے کھڑا ہے۔
دوسری اہم بات یہ ہے کہ اس پل کے چھوٹے سے چھوٹا اور بڑے سے بڑا ڈیزائن ہر زاویہ سے مثلث ہی ہے اور یہی ستون کے نہ ہونے کا راز ہے۔
اپنے طرز تعمیر کے لحاظ سے یہ دنیا کا چھٹا سب سے لمبا پل ہے۔
حوالہ جات
1.Durkee, Jackson (24 May 1999), National Steel Bridge Alliance: World's Longest Bridge Spans (PDF), American Institute of Steel Construction, Inc, archived from the original (PDF) on 1 June 2002, retrieved2009-01-02
بیرونی روابط