گارامبا نیشنل پارک ( (فرانسیسی: Parc national de la Garamba) ) شمال مشرقی جمہوری جمہوریہ کانگو میں تقریباً 2,000 مربع میل (5,200 کلومیٹر2) پر محیط ایک قومی پارک ہے۔ یہ افریقہ کے قدیم ترین پارکوں میں سے ایک ہے اور اسے سنہ 1980ء میں یونیسکو نے شمالی سفید گینڈوں، افریقی ہاتھیوں، ہپوپوٹیمس اور زرافوں کے لیے اہم مسکن کے طور پر تحفظ کے لیے عالمی ثقافتی ورثے کا درجہ دیا تھا۔ [1] گارامبا نیشنل پارک کا انتظام افریقی پارکس نے سنہ 2005ء سے انسٹی ٹیوٹ کانگولیس پور لا کنزرویشن ڈی لا نیچر کے اشتراک سے کیا ہے۔
- ↑ "Garamba National Park"۔ UNESCO World Heritage Centre۔ United Nations Educational, Scientific, and Cultural Organization۔ اخذ شدہ بتاریخ 2021-06-13