کینیڈین آرمی کمانڈ اور اسٹاف کالج (سی اے سی ایس)، جو کینیڈا افسران کا اسکول ہے جس میں اسپیشل سٹاف اور آرمی اپریشنز کورسز کرواءے جاتے ہیں۔ یہ فورٹ فرنٹینک، کنگسٹن، اونٹاریو، کینیڈا میں واقع ہے۔
باقاعدہ فورس اور پرائمری ریزرو کے دونوں ارکان کالج میں تربیت حاصل کرتے ہیں۔
کینیڈا آرمی کمانڈ اور اسٹاف کالج کی طرف سے فراہم کردہ نصاب میں شامل ہیں:
- فوج جونیئر آفیسر اسٹاف کی اہلیت۔
- آرمی آپریشنز کورس۔
- کمانڈ ٹیم کورس۔
ادارے سے فارغ التحصیل مشاہیر
نیول پوسٹ گریجوایٹ اسکول سے صرف کینیڈا کے ہی نہیں بلکہ بیرونی مشاہیر بھی فارغ التحصیل ہوئے ہیں اور اپنے ملک میں گراں قدر خدمات انجام دے چکے ہیں۔ان ہی مشاہیر میں پاکستان کے 16ویں سربراہ پاک فوج جنرل قمر جاوید باجوہ بھی رہے ہیں۔ باجوہ نے نہ صرف نیشنل ڈیفنس یونیورسٹی، پاکستان سے تعلیم حاصل کی، بلکہ وہ کینیڈین آرمی کمانڈ اینڈ سٹاف کالج اور نیول پوسٹ گریجوایٹ اسکول سے بھی فارغ التحصیل ہوئے ہیں۔[1]
مزید دیکھیے
حوالہ جات