کوموڈو نیشنل پارک

کوموڈو نیشنل پارک
Taman Nasional Komodo
کوموڈو نیشنل پارک میں کوموڈو ڈریگن
فائل:Indonesia Flores
مقامچھوٹے سونڈا جزائر، انڈونیشیا
رقبہ1,733 کلومیٹر2 (669 مربع میل)
زائرین45,000 (in 2010)
ویب سائٹwww.komodonationalpark.org

کوموڈو نیشنل پارک (انڈونیشیائی :Taman Nasional Komodo) انڈونیشیا کا ایک قومی پارک ہے جو مشرقی نوسا ٹینگگارا اور مغربی نوسا ٹینگگارا کے صوبوں کے درمیان سرحدی علاقے میں چھوٹے سونڈا جزائر کے اندر واقع ہے۔ پارک میں تین بڑے جزیرے کوموڈو ، پدر اور رنکا اور 26 چھوٹے جزیرے شامل ہیں، [1] جن کا کل زمینی رقبہ 1733 مربع کلومیٹر (603 مربع میل) ہے۔   نیشنل پارک کی بنیاد سنہ 1980ء میں دنیا کی سب سے بڑی چھپکلی کوموڈو ڈریگن کی حفاظت کے لیے رکھی گئی تھی۔ [2] بعد میں اسے دیگر انواع جن میں سمندری انواع بھی شامل ہیں، کے تحفظ کے لیے وقف کر دیا گیا۔ سنہ 1991ء میں قومی پارک کو یونیسکو کے عالمی ثقافتی ورثہ کی جگہ قرار دیا گیا۔ [3]

کوموڈو نیشنل پارک کو قدرت کے سات نئے عجائبات میں سے ایک کے طور پر منتخب کیا گیا ہے۔ [4] کوموڈو جزیرے کے آس پاس کے پانیوں میں بھرپور سمندری حیاتیاتی تنوع ہے۔ کوموڈو جزائر بھی مرجانی مثلث کا ایک حصہ ہے، جس میں زمین پر سب سے قیمتی سمندری حیاتیاتی تنوع موجود ہے۔

حوالہ جات

  1. "Komodo National Park"۔ Ministry of Forestry, Indonesia۔ 2015-10-12 کو اصل سے آرکائیو کیا گیا۔ اخذ شدہ بتاریخ 2019-04-03
  2. "Komodo National Park Advisory Body Evaluation (IUCN)"۔ World Heritage Convention۔ UNESCO۔ 1991۔ اخذ شدہ بتاریخ 2010-02-02
  3. "Komodo National Park"۔ World Heritage Convention۔ UNESCO۔ اخذ شدہ بتاریخ 2022-10-13
  4. New 7 Wonders of the world, retrieved 29 December 2011

زمرہ:انڈونیشیا کے قومی پارک

Strategi Solo vs Squad di Free Fire: Cara Menang Mudah!