کرناٹک مسلمس ایک آن لائن خبروں کا پورٹل ہے، جو ریاست کرناٹک کے تقریبا ١٣ فیصد آبادی والے مسلم طبقے کی نمائندگی کی کوشش کرتا ہے۔ اس پورٹل کو “یونائیٹڈ میڈیا سروسز" نامی ادارہ چلاتا ہے، جس کے سربراہ جناب سید تنویر احمد ہیں۔ یہ پورٹل بھارت کی ریاست کرناٹک کے شہر بنگلور سے چلایا جاتا ہے۔ اس نیوز پورٹل کے مقاصد درج ذیل ہیں:
- ریاست کرناٹک میں مسلمان اور اسلام کے حوالے سے پیش آنے والے واقعات کو منظر عام پر لانے کی کوشش۔
- مسلمانوں سے متعلق معاشی، سیاسی، سماجی،ثقافتی اور مذہبی، مسائل پر بحث اور گفتگو اور مسائل کو حکومت کے ایوانوں تک لے جانے میں مدد .
- مسلم اور غیر مسلم برادری میں ہم آہنگی پیدا کرنا اور رواداری کو پھیلانا۔
حوالہ جات
ادارے کا پورٹل آرکائیو شدہ بذریعہ karnatakamuslims.com
ویب گاہ