حکیم محمد سعید نے دو سو سے زیادہ کتابیں لکھیں۔ آپ ہمدرد لیبارٹریز (وقف)، پاکستان کے بانی تھے۔ حکیم حمد سعید کی کتابیں طب، مذہب، سفر نامے، بچوں کا ادب، معاشرتی علوم و سماجیات پر ہیں۔ اردو میں بچوں کا مشہور ترین رسالہ ماہنامہ ہمدرد نونہال، اردو میں صحت و صفائی پر رسالہ ماہنامہ ہمدرد صحت اور انگریزی رسالے اسلام پر ہمدرد اسلامکس اور طب پر، ہمدرد میڈیکس جاری کیے، اس کے علاوہ ہمدرد خبرنامہ، ہفتہ وار بھی جاری کیا۔ آپ نے اردو زبان زبان میں بچوں کے لیے پہلی بار سفر نامے اور ڈائری شائع کرنے کی ابتدا کی۔ آپ کا ہمدرد نونہال میں چھپنے والا اداریہ جاگو جگاؤ آپ کی وفات کے بعد بڑے تسلسل کے ساتھ ماہ نامہ ہمدرد نونہال میں چھپ رہا ہے۔ بچوں کے لیے حکیم محمد سعید کی کہانی کے عنوان سے خودنوشت لکھی۔
کتابیں
مذہب
- قرآن مقصد و منہاج، 1992ء (ص؛112)
- نورستان، 1984ء (ص؛544)
- خودی، مفکرین اسلام، 1985ء (ص: 288)
- نظریہ و فلسفہ تعلیم اسلام، 1984-85 (396+200، دو جلدیں)
- تصور ریاست اسلامی، 1983ء (ص: 612)
- شاہرہ زندگی، 1992ء (ص: 128)
- عرفانستان، 1992ء (ص: 184)
- فکرستان، 1992ء (ص: 168)
سیرت
شخصیات
- چند مشہور طبیب اور سائنس دان، 1995ء (ص: 112) بچوں کے لیے
- ہمارے عظیم سائنس دان، 1996ء (ص: 64) بچوں کے لیے
- دنیا کے سب سے بڑے انسان صلی اللہ علیہ و آلہ وسلم، 1996ء (ص: 100) بچوں کے لیے
- صدر اسلامی جمہوریہ پاکستان مدینۃالحکمہ میں، 1994ء (ص:64)
- سپہ سالار جمہوریہ پاکستان مدینۃالحکمہ میں، (ص: 56)
- مدینۃالحکمہ میں میں بے نظیر کی آمد، (ص: 40)
- بچوں کے حکیم محمد سعید، (ص:72)
- حکیم عبد الحمید، 1995ء (ص: 112)
- مجھے یہ شخصیت کیوں پسند ہے؟ (مرتبہ)، 1991ء (ص : 64) مجموعہ تقاریر
طب
- تجربات طبیب، (ص:536)
- طب اور سائنس، 1995ء (ص: 200)
- تعلیم صحت، 1997ء (ص:160)
- حیات جنسی-نظام تولید و تناسل ضبط تولید اور اصلاح نسل، 1997ء (ص: 72)
- کتاب الابدان د وجلد، 1994ء (ص:325+214) حکیم زبیری کے ساتھ مشترکہ تصنیف
- اخللاقیات طبیب، 1995ء (ص:64)
- حکیم محمد سعید کے طبی مشورے، 2005ء (ص:344)
ادب
بچوں کا ادب
- نقوش سیرت صلی اللہ علیہ و آلہ وسلم (5 حصے)، (ص:180) سندھی ترجمہ بھی کیا گیا ہے
- نور کے پھول، 1995ء (ص:96)
- کتاب دوستاں، 2003ء اشاعت سوم (ص: 136)
- حلال اور حرام اسلام میں، 1995ء (ص: 56)
- سنہرے اصول، 1993ء (ص: 48)
- نونہالوں کے خطوط، 1991ء (ص: 96)
- لوح بھی تو قلم بھی تو تیرا وجود الکتاب، 1992ء (ص:44)
- نماز پڑھیے، 1993ء (ص: 32)
- تلاش امن، 1993ء (ص: 40)
سفر نامے
نوجوان ادب
سفر نامے
- جاپان کہانی، 1996ء (ص: 362)
- داستان حج، 1996ء (ص: 156)
- داستان لندن، 1996ء (ص: 116)
- داستان جرمنی، 1997ء (ص: 196)
- داستان امریکا، 1997ء (ص: 300)
- فکر جوان، 1997ء (ص: 320)
- پرواز فکر، 1998ء (ص: 132)
- بالیدگی فکر، 1997ء (ص: 132)
- تین شہروں کا مسافر، 1998ء (ص: 208)
- یہ ترکی ہے، 1990ء (ص: 72)
- لندن اور کیمبرج، 1990ء (ص: 104)
- دہلی میں تین دن، 1991ء (ص: 156)
- یہ جاپان ہے، 1990ء (ص: 88)
- تین دن بغداد میں، 1996ء (ص: )