کام کا جنون (انگریزی: workaholism) اس شخص کی کیفیت کا بیان ہے جو جنونی حد تک کام میں الجھا ہوا ہوتا ہے۔ ایسا شخص کام کا جنونی (انگریزی: workaholic) کہلاتا ہے۔ حالانکہ اس اصطلاح سے عمومًا مراد یہ ہوتا ہے کہ یہ شخص کام سے لطف اندوز ہوتا ہے، تاہم یہ متبادل طور پر یہ معانی رکھ سکتا ہے کہ لوگ یہ محسوس کرتے ہیں کہ وہ کام ہی سے جڑے رہیں۔ طبی طور پر کوئی اس کیفیت کی مسلمہ تعریف نہیں ہے، حالانکہ تناؤ اور دیگر شخصیت سے جڑی بد نظمیوں پر مطالعے کیے جا چکے ہیں اور ان پس پردہ عوامل میں کام سے جڑے عوامل، اس کی زور زبردستی، اسے بوجھ سمجھنے کا احساس یا اس کے آسانی نہ انجام پانے کے اثرات، اس سے جڑی دماغی کیفیت شامل ہو سکتے ہیں۔
پس منظر
ہر عام انسان میں کام کرنے کی صلاحیت ہوتی ہے۔ مگر وہ کام جو بھلے ہی کافی وقت پر محیط ہو، دماغ اور صحت پر بری طرح سے اثر اندازی نہ کرے، وہ صحت کے لیے موزوں ہے۔ انسان کو آرام اور نیند کی بھی سخت ضرورت ہوتی ہے۔ اسے خاندان اور دوست احباب کے لیے وقت کی ضرورت ہوتی ہے۔ جب یہ اسے میسر نہ ہو تو عدم توازن اور تناؤ کی کیفیت برپا ہوتی ہے جو صحت پر اور خود کام پر برا اثر کر سکتی ہے۔ کسی شعبہ یا پیشے سے شغف از خود گہرے انہماک کا پیش خیمہ ہو سکتا ہے۔ مگر جب انہماک یا عمیق وابستگی رضاکارانہ اور اندرونی احساس سے کہیں زیادہ زبردستی اور بوجھ کی طرح ہو، تب یہ صحت، معاشرت اور خود کام کے لیے منفی نتائج کو دعوت دے سکتا ہے۔
حوالہ جات