پاکستانی نژاد امریکی شہری۔ اصل نام داؤد گیلانی ممبئ حملوں کی منصوبہ بندی میں ملوث ہونے کے الزام میں ان کو گرفتار کیا گیا۔ ریڈیو پاکستان کے ایک معروف ڈائریکٹر جنرل سید سلیم گیلانی مرحوم کے بیٹے ہیں۔ سلیم گیلانی نے ان سے اس وقت ایک امریکی خاتون سے شادی کی تھی جب وہ وائس آف امریکہ ریڈیو کے لیے امریکا میں کام کر رہے تھے۔ داؤد انیس سو ساٹھ میں واشنگٹن میں پیدا ہوئے تھے۔ اس کے کچھ دن بعد سلیم گیلانی اپنے خاندان سمیت پاکستان رہنے واپس آئے لیکن یہ شادی چلی نہیں اور ساٹھ کی ہی دہائی میں ان کی بیوی امریکا لوٹ گئیں اور طلاق ہو گئی۔ داؤد گیلانی حسن ابدال کیڈٹ کالج میں پڑھے۔ اسکول کے بعد وہ اپنی والدہ کے پاس امریکا چلے گئے جس کے بعد ان کا پاکستان میں خاندان سے بہت کم تعلق رہا۔ ترہ سالہ داؤد امریکا میں صورت حال سے سمجھوتہ نہ کر سکے۔ وہ کالج کی تعلیم بھی پوری نہ کر سکے اور منشیات کے چکروں میں پڑ گئے۔ انیس سو اٹھانوے میں داؤد گیلانی کو منشیات سمگل کرنے کے کیس میں قصوروار پایا گیا اور تقریباً ڈیڑھ سال تک جیل میں رہے لیکن حکام سے تعاون کرنے کے باعث انھیں جیل کی طویل سزا نہیں کاٹنی پڑی اور وہ پھر امریکا کی انسداد منشیات ادارے کے پاکستان میں خفیہ آپریشنز میں کام کرنے لگے۔ سنہ دو ہزار چھ میں وہ امریکا کے شہر شکاگو منتقل ہو ئے۔ سنہ دو ہزار پانچ یا چھ میں انھوں نے اپنا نام تبدیل کر لیا اور داؤد گیلانی ڈیوڈ کولمین ہیڈلی بن گئے۔ ہیڈلی ان کے ننہیال کا نام ہے۔