چینی، غذا

چینی کا ایک پیالہ

چینی یا سفید چینی (white sugar) اشیائے خور و نوش کو شیرینی دینے کے لیے استعمال ہونے والی چیز کا نام ہے۔

تیاری

گنے کا رس ایک بڑے برتن (کڑاہ) میں اکٹھا کیا جاتا ہے، پھر اس کے نیچے آگ جلائی جاتی ہے، گرم ہونے پر جو سفید تہ اس کڑاہ کی سطح پر ابھر آتی ہے اسے کسی بڑے چمچ کی مدد سے اتار کے پیس لیا جاتا ہے یہ چینی ہوتی ہے۔ اس کے بعد باقی رس کو مزید گرم کرنے سے ایک نسبتاً زردی مائل تہ سطح پر آتی ہے، اسے اتار کر شکر بنائی جاتی ہے۔ باقی ماندہ رس کو مزید گرم کرنے سے گڑ کی تہ اوپر آ جاتی ہے۔ پیچھے بچ جانے والا کالا سیال مادہ "راب" کہلاتا ہے جس کا ڈرم مگس بانی (شہد کے حصول کے لیے شہد کی مکھیاں پالنے کا کاروبار/پیشہ) میں کام آتا ہے۔

صنعت

پاکستان میں صرف 88 شوگر ملیں ہیں، شوگر مل مالکان کی اجارہ داری ختم کرنے کے لیے چھوٹے پیمانے پر چینی بنانے کے کارخانے قائم کرنا ہوں گے۔

بیرونی روابط

Strategi Solo vs Squad di Free Fire: Cara Menang Mudah!