(انگریزی: Chinese Red Army)
چینی سرخ فوج (روایتی چینی حروف:紅軍، آسان چینی حروف: 红军، پین:Hóngjūn) 1928ء تا 1937ء چینی کمیونسٹ پارٹی کی مسلح فوج تھی۔
اس فوج کا اصل نام چینی مزدوروں اور دیہاتیوں کی سرخ فوج
( روایتی چینی حروف:中國工農紅軍، آسان چینی حروف:中国工农红军، پین:Zhōngguó Gōngnóng Hóngjūn) تھا۔ 1936ء میں اس کا نام بدل دیا گیا اور چینی عوام کی سرخ فوج ( روایتی چینی حروف:中國人民紅軍، آسان چینی حروف:中国人民红军، پین:Zhōngguó Rénmín Hóngjūn) کر دیا گیا۔ اب اسے سرخ فوج یا چینی سرخ فوج کہا جاتا ہے۔
کومنتانگ کے ساتھ دوسرے متحدہ فرنٹ کے تحت سرخ فوج کو قومی انقلابی فوج لے ساتھ شامل کر کے جاپانیوں کے خلاف 1937ء کی دوسری چین-جاپانی جنگ میں لڑایا گیا۔ بعد میں چین خانی جنگی میں مبتلا ہو گیا اور چینی سرخ فوج کا ایک بار پھر نام بدل دیا گیا۔ اس بار اس کا نام پیپلز لبریشن آرمی رکھا گیا۔
تاریخ
حوالہ جات