چین کی قومی فٹ بال ٹیم، بین الاقوامی ایسوسی ایشن فٹ بال میں عوامی جمہوریہ چین کی نمائندگی کرتی ہے اور چینی فٹ بال ایسوسی ایشن کے زیر انتظام ہے۔ چین نے 2005ء اور 2010ء میں ای اے ایف ایف ایسٹ ایشین کپ جیتا اور 1984ء اور 2004ء میں اے ایف سی ایشین کپ میں رنر اپ رہا اور 2002ء میں فیفا ورلڈ کپ میں اپنا واحد عالمی کپ کھیلا اور بغیر کوئی گول کیے تمام میچ ہارا۔[4][5][6][7]