چوہدری رفاقت حسین گجر

چوہدری رفاقت حسین گجر
معلومات شخصیت

چوہدری رفاقت حسین گجر، ایک پاکستانی سیاست دان ہیں جو مئی 2013 سے مئی 2018 تک پنجاب کی صوبائی اسمبلی کے رکن رہے۔ ان کے بڑے بھائی حاجی عبد الغفور یونین کونسل کے چیئرمین رہے۔

ابتدائی زندگی اور تعلیم

چوہدری رفاقت حسین گجر یکم مئی 1975 کو نوشہرہ ورکاں، ضلع گوجرانوالہ میں پیدا ہوئے ۔ ان کے پاس بیچلر آف آرٹس اور بیچلر آف لا کی ڈگری ہے جو انھوں نے 1999 میں پنجاب یونیورسٹی سے حاصل کی۔ [1]

سیاسی کیریئر

چوہدری رفاقت حسین گجر نے اپنا پہلا الیکشن 2002 میں پی ایم ایل (ق) سے لڑا اور بہت قریب سے ہار گئے۔ وہ 2013 کے پاکستانی عام انتخابات میں حلقہ پی پی 102 (گوجرانوالہ-XII) سے پاکستان مسلم لیگ (نواز) کے امیدوار کے طور پر پنجاب کی صوبائی اسمبلی کے لیے منتخب ہوئے۔ [2]

حوالہ جات

  1. "Punjab Assembly"۔ www.pap.gov.pk۔ اخذ شدہ بتاریخ 2018-01-15
  2. "Notification - Results Punjab Assembly 2013 election" (PDF)۔ ECP۔ 2018-01-20 کو اصل (PDF) سے آرکائیو کیا گیا۔ اخذ شدہ بتاریخ 2018-01-20

Strategi Solo vs Squad di Free Fire: Cara Menang Mudah!