چنڈ ریلوے برج جو شورکوٹ، لالاموسی برانچ لائن براستہ جھنگ، سرگودھا پر واقع ہے۔ یہ جھنگ صدر ریلوے اسٹیشن سے صرف 14 کلومیٹر کے فاصلے پر چنڈ ریلوے اسٹیشن کے ساتھ واقع ہے۔
پل کی کُل لمبائ 750 میٹر ہے۔ پہلے یہ پل ریل گاڑیوں، بسوں ٹرکوں اور پیدل افراد کے لیے استعمال ہوتا تھا۔ اب بس اور ٹرکوں کے لیے اس کے نزدیک ہی علاحدہ پل بن گیا ہے تو اب یہ صرف ریل گاڑی اور موٹرسائیکل سوار افراد کی کراسنگ کے لیے استعمال ہوتا ہے۔
اس ریلوے سیکشن کی واحد گاڑی 12Dn & 11UP ہزارہ ایکسپریس ہے۔