پرچم

ایران کا قومی پرچم

پرچم یا جھنڈا یا عَلم ،دراصل رنگین کپڑے کا ایک ٹکڑا ہے جس پر خاص نقشہ یا خاکہ بنا ہوتا ہے اور اِسے بطورِ علامت کسی کھمبے پر لگایا جاتا ہے۔

تاریخ میں پرچم کا سب سے پہلے استعمال 2000 سال قبل چین اور یورپ میں رومی دَور میں ملتا ہے۔

پرچم کے کئی اقسام ہو سکتے ہیں، مثلاً:

  • قومی پرچم، کسی ملک یا قوم کی علامت۔
  • پھریرا (ensign)، ایک خاص قسم کا پرچم جو بحری جہازوں اور بیڑوں پر استعمال کیا جاتا ہے۔
  • پرچمدار (rank sign)، ایک خاص نشانی پرچم جو ریاست کے صدر کے ساتھ ساتھ دوسرے عسکری افسران اپنا عہدہ یا منصب ظاہر کرنے کے لیے استعمال کرتے ہیں۔
  • اشارتی پرچم، ایک بحری جہاز سے دوسرے بحری جہاز یا خشکی پر لوگوں کو پیغام پہنچانے کے لیے استعمال کیا جاتا ہے۔
  • پرچم کو بسا اوقات کسی کاروبار، مدرسہ، سیاسی جماعت یا دوسری تنظیموں کی علامت کے طور پر بھی استعمال کیا جا سکتا ہے۔
دُنیا کا یہ نقشہ ہر ملک کا قومی پرچم دکھارہا ہے

مزید دیکھیے

بیرونی روابط

Strategi Solo vs Squad di Free Fire: Cara Menang Mudah!