نیول پوسٹ گریجوایٹ اسکول یا بحری پوسٹ گریجویٹ اسکول ایک اعلٰی تعلیمی یونیورسٹی ہے جو 70 سے زیادہ مضامین میں ماسٹرس اور ڈاکڑیٹ کی ڈگری مہیا کرتی ہے۔ یہ اسناد امریکی مسلح افواج،ڈی او ڈی سویلینز اور بین الاقوامی ساتھیوں کو دی جاتی ہیں۔
ادارے سے فارغ التحصیل مشاہیر
نیول پوسٹ گریجوایٹ اسکول سے صرف ریاستہائے متحدہ امریکا کے ہی نہیں بلکہ بیرونی مشاہیر بھی فارغ التحصیل ہوئے ہیں اور اپنے ملک میں گراں قدر خدمات انجام دے چکے ہیں۔انھی مشاہیر میں پاکستان کے 16ویں سربراہ پاک فوج جنرل قمر جاوید باجوہ بھی رہے ہیں۔ باجوہ نے نہ صرف نیشنل ڈیفنس یونیورسٹی، پاکستان سے تعلیم حاصل کی، بلکہ وہ کینیڈین آرمی کمانڈ اینڈ سٹاف کالج اور نیول پوسٹ گریجوایٹ اسکول سے بھی فارغ التحصیل ہوئے ہیں۔[1]
مزید دیکھیے
حوالہ جات