نکولس برنولی برنولی خاندان کا ایک مشہور ریاضی دان تھا۔ وہ 21 اکتوبر 1687ء کو سویٹزر لینڈ کے شہر بازیل میں پیدا ہوا۔ وہ نکولس برنولی جو مصور تھا، کا بیٹا تھا۔ اس نے جیکب برنولی سے جامعہ بازیل میں تربیت لی۔ اس نے نظریۂ احتمال (probability theory) میں علمائی (PhD) کیا۔ 1716ء میں اس نے جامعہ پادوا میں تفرقی مساوات (differential equation) پڑھانا شروع کر دیا۔ 1722ء میں وہ سویٹزر لینڈ واپس آگیا اور جامعہ بازیل میں منطق (logic) پڑھانا شروع کر دیا۔ 29 نومبر 1759ء کو بازیل میں اس کا انتقال ہو گیا۔
حوالہ جات
برنولی خاندان کا شجرہ نسب |
---|
|
|